نظام آباد:۔مرکزی کمیٹی بالکنڈہ کی جانب سے تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کے پوسٹر کی بالکنڈہ میں رسم اجرائی
بالکنڈہ:۔19؍جنوری
(حافظ محمد جلال الدین)
الحمد للہ شہر آرمور میں مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی کے زیر نگرانی پہلی بار تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کے پوسٹر کی بالکنڈہ میں رسم اجرائی بدست ڈاکٹر شاہد صدر مرکزی کمیٹی بالکنڈہ عمل میں لائی گئی
اس موقع پر مفتی محمد اعجاز احمد امام و خطیب جامع مسجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت نبی علیہ السلام نے فرمایا کہ نیک اعمال کرنے میں جلدی جلدی کرو ان فتنوں سے پہلے جو سخت تاریک رات کی طرح ہے حالات ایسے ہونگے کہ صبح کا مؤمن رات ہوتے ہوتے کافر ہوجائے گا رات کا مؤمن صبح ہوتے ہوتے کافر ہوجائے گا دنیا کے معمولی فائدہ کے بدلہ میں ایمان بیچ دیا جائے گا
لہذا اسی کے پیش نظر اپنے اور اپنی نسل کے ایمان کی حفاظت کے لئے فکر مند ہونے اور ایمان سوز فتنوں سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے اس لئے مورخہ 27/ جنوری کی عصر سے 28/ جنوری کی عشاء تک ایک روزہ تفھیم ختم نبوت ورکشاپ مسجد شوکت الاسلام آرمور میں منعقد کیا جا رہا ہیں لھذا تمام برادران اسلام سے گزارش کی جاتی ہے کہ کثیر تعداد شرکت فرمائیں
