ڈاکٹر کے ستیا نارائینہ رکن اسمبلی ماناکنڈور کے ہاتھوں تلنگانہ اودیوگولہ سنگھم کریم نگر کے کیلنڈر کا رسم اجراء
کریم نگر:۔21؍جنوری
(پریس نوٹ)
کانگریسی حکومت سرکاری ملازمین کے مسایل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ان خیالات کااظہار ڈاکٹر کے ستیا ناراینا رکن اسمبلی ماناکنڈور وصدر ضلع کانگریس کمیٹی کریم نگر نے تلنگانہ اودیوگولہ سنگھم (TUS) کے 2024کیلینڈر کے رسم اجراء انجام دینے کے بعد ملازمین کو مخاطب کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے جی او ایم ایس نمبر317 سے متعلق سابقہ حکومت میں سرکاری ملازمین و اساتذہ کے ساتھ برتی گئی ناانصافیوں و دیگر مسائل کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کے علم میں لاتے ہوئے یکسوئی کرنے کا تیقن دیا۔
اس موقع پر متحدہ ضلع کریم نگر کے TUS چیرمین جے، وینکٹیش،ریاستی سیکریٹری TUSمحمد فیاض علی ،ضلعی کوآرڈینیٹر سردار ناگیندر سنگھ، صدر ضلع کریم نگر وجےء بھاسکر،نایب صدرِ بی سرینواس ،ضلعی سیکریٹری ایس اے رافع،رویندر،تروپتی چاری، کنکیاء، پی ستیا ناراینا ،سمپت ریڈی ،کرن،جی کنکیاء، و دیگر موجود تھے ۔