Free Medical Camp

تحفظ ختم نبوت ایجو کیشنل و چیارٹیبل ٹرسٹ ضلع نظام آ باد کی جانب سے شہر کے سلم محلہ میں فری میڈیکل کیمپ

تازہ خبر تلنگانہ
تحفظ ختم نبوت ایجو کیشنل و چیارٹیبل ٹرسٹ ضلع نظام آ باد کی جانب سے
شہر کے سلم محلہ میں فری میڈیکل کیمپ
 نظام آ باد :۔22؍جنوری
(حافظ محمد جلال الدین)
تحفظ ختم نبوت ایجو کیشنل و چیارٹیبل ٹرسٹ ضلع نظام آ باد کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ ’’لٹل اسٹار اسکول نز د مسجد محمو د ،ڈرائیورس کالو نی ‘‘ میں منعقد کیا گیا ۔
اس کیمپ میں ’’حیا ت ملٹی اسپشلٹی ہاسپٹل ،بو دھن رو ڈ،نظام آ باد ‘‘کا اسٹاف اور ڈاکٹرس جناب ڈاکٹر خواجہ معین الدین (MD Physician)  محترمہ ڈاکٹرلبنا نو شین  (MS OBG) اور محتر مہ ہُمیٰ فردوس  (Optometrist) نے اپنی بے لوث خد مات انجام دی ہے ۔
یہ کیمپ تحفظ ختم نبوت ایجو کیشنل و چیارٹیبل ٹرسٹ ،ضلع نظام آ باد کے زیر اہتما م شہر کے سلم محلے منعقد ہو ا ہے ۔جہا ں کی عوام اپنی غر بت و بے دینی کی وجہ سے اسلامی تعلیمات سے نا واقف رہتے ہیں ۔کیمپ کے دوران مفتی سعید اکبر صا حب (صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ) نے معا ئنہ کیا ہے ۔
Free Medical Camp 1
اور کہا ہے کہ حیات ہاسپٹل کے مشہو رومعروف ڈاکٹر خواجہ معین الدین صا حب اور انکی اہلیہ محترمہ ڈاکٹرلبنا نو شین صا حبہ اور دیگر اسٹاف کی اس کیمپ میں گراں قدر خد مات رہی ہیں ۔
اسی طریقے سے مقامی ذمہ دارو ں نے بھی بڑ ی خد مت کی ہے ۔جس سے اس محلے میں ایک رونق آ گئی ۔اور بڑ ی خو شی کا اظہار کیا ہے ۔مز ید بہت سا ری دعاو ٔں سے نوا زا ہے ۔وا ضح ہو کہ یہ کیمپ صبح 10 بجے تا دوپہر 3 بجے تک چلتا رہا ۔اس میں مردو خواتین کی بڑ ی تعداد دیکھی گئی ۔
پرو گرام کے اختتام پر مولا نا سید عماد الدین احمد صا حب (نائب صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ)نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے منعقد کیمپ میں ڈھائی سو سے زائد افراد نے اپنے مر ضو ں کی تشخیص کروائی ہے ۔اور انھیں ضروری دوائیں بھی دی گئی ہیں ۔اسی طر ح 100افراد کا شو گر کا ٹیسٹ بھی کیا گیا ۔
اور بعض مریضوں کی ECG بھی نکالی گئی ہے ۔اور کہا ہے کہ مسلسل چارگھنٹے سے یہ سلسلہ جاری رہا ۔اور ڈاکٹرس احباب نے اپنی خد مات بشاشط کے ساتھ جاری رکھی ہے ۔تہہ دل سے انکا شکریہ اداکرتے ہو ئے ڈاکٹر س کی شال پوشی کی گئی ۔
ان کی نگرانی میں مقامی ذمہ دار حا فظ محمد عبد العظیم (جامی فارمیسی) ،ڈاکٹر اسد محی الد ین (RMP)،جناب عارف صا حب(اونر لٹل اسٹار اسکول)،اور دینی دوستی کے کارکن مفتی انور خان صاحب قا سمی ،محمد سہیل ،محمد وزیر ،سید حبیب الدین ،اظہر الدین ،محمد عمرا ن ،محمد حمید الد ین صدیقی ،نے بھی نظام کو حسن خو بی سے چلا نے میں معا ونت کی ہے ۔