ضلع نظام آباد کے ماکلور منڈل میں تفہیم ختم نبوت آرمور کے پوسٹر کی رسم اجرائی
ماکلور :۔23؍جنوری
(حافظ محمد جلال الدین)
ضلع نظام آباد کے ماکلور منڈل میں تفہیم ختم نبوت ورک شاپ آرمور کے پوسٹر کی رسم اجرائی بدست مولانا محمود احمد اشاعتی ناظر تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آبادِ مولانا مفتی انیس صاحب ندوی،امام مسجد عارفہ ماکلور منڈل عمل میں آئی
واضح رہے کہ مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر نگرانی مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور کے زیر اہتمام ایک روزہ تفہیم ختم نبو ت ورک شاپ بمقام مسجد شوکت السلام ٹیک کی مسجد آرمور میں بتاریخ 27؍جنوری بروز ہفتہ تا 28؍جنوری بروز اتوار عشاء تک چلے گا
اس پروگرام کا اہم مقصد فرقہ زالہ و مزلہ ( وہ فرقے جو خود بھی گمراہ ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہ کررہے ہیں بے نقاب کرنے کے لئے ریاست تلنگانہ کی مشہور ومعروف شخصیت حضرت
مولاناعبدالقوی صاحب دامت برکاتہم العالیہ خازن مجلس تحفظ ختم نبوت ، اور ضلع نظا م آباد کی مشہور و معروف شخصیت حضرت مولانا مفتی محمد سعید اکبر صاحب،صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ مخاطب کرئینگے۔
اس موقع مولانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پر فتن دور میں مختلف ارتدادی فتنے ابھر رہے ہیں نوجوان نسل تعلیم یافتہ طبقہ اور عام مسلمان ان فتنوں کے شکار ہو رہے ہیں اور اس پر فتن دور میں مختلف ارتدادی فتنے ابھر رہے ہیں نوجوان نسل تعلیم یافتہ طبقہ اور عام مسلمان ان فتنوں کے شکار ہو رہے ہیں
ان گمراہ کن فتنوں سے بچنے اور ان فتنوں سے مکمل آگاہی علمائے کرام کے بیان سے استفادہ کریں اس پروگرام میں وکلاء ‘ ڈاکٹرس ‘ انجیئر حضرات اور کالج اسٹوڈنٹ تعلیم یافتہ طبقہ زی شعور افراد سماجی و سیاسی قائدین زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر ان فتنوں سے آگاہی حاصل کریں
اس موقع پر تحفظ ختم نبوت کے مکاتب کے معلمین اور نوجوان طبقہ بھی شریک تھے بستی کے تمام احباب بھی موجود تھے