حیدرآباد : 3؍مارچ
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
چیف منسٹرتلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دفتر کے پی آر آوز میں سےایک وجئے کمار گٹیکا کو پی آر اواور ٹرانسکو جنر ل مینیجر کے عہدہ سےفوری اثرکے ساتھ برطرف کیا گیا ہے چیف منسٹر کے سی آر نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو فوری طور پر وجۓ کمار کو بحیثیت پی آر او عہدہ سے برخواست کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پی آر او بننے کے بعد وجۓ کمار کے اثاثہ جات سے متعلق محکمہ انٹلیجنس نےچیف منسٹرکو رپورٹ پیش کی تھی علاوہ ازیں وجۓ کمار کی دھاندلیوں کےخلاف ٹی آریس قائدین نے متعدد بار شکایتیں بھی کی تھیں جس پر چیف منسٹر نے وجۓکمار کیخلاف شکایتوں اور تحقیقاتی محکمہ انٹلیجنس کوہدایت دی تھی
جس کی رپورٹ ملنےکے بعدبرہم چیف منسٹر کے سی آر نے انہیں فوری اثر کے ساتھ پی آر او کے بشمول جنر ل مینیجرٹرانسکو کے عہدوں سے برخواست کرنے کی متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی۔۔ معلوم ہوا ہے کہ وجئے کمار کو ہٹانے میں وزیرآئی ٹی کے ٹی آر کا کلیدی رول رہاہے۔