حیدرآباد : 5؍مارچ
ّ(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
مسلم قبر ستان کو مختص کردہ اراضی سر کاری نر سری کے قیام کے لئےمختص کرنے پر مسلمانوں نے کلکٹرورنگل ضلع کلکٹر گو تم کی گاڑی روک کر احتجاج کیا۔
تفصیلات کے بمو جب تلنگانہ ریاست کے ورنگل ضلع کے ڈورنکل منڈل کے مو ضع اما پا لیم سے تعلق ر کھنے والے مسلم طبقہ نے اما پا لیم مو ضع میں نو قائم شدہ نر سری کے تعلق سے معلو مات حا صل کر نے کے لئے پہنچے کلکٹر کی گاڑی روک کر احتجاج کیا اور بتایاکہ 21 سال قبل سر وے نمبر 571 کے تحت واقع 1.20 اےکر بنجر اراضی کو مسلم قبر ستان کے لئے مختص کیاگیاتھا اورجس میں20 افراد کی قبر یں بھی ہیں
اراضی کی تنقیح کے بعد روانگی کے وقت مو ضع کے ساکن ایس کے منیر اور انکے افراد خاندان نے کلکٹر کی گا ڑی کو روک دیا مسلم قبر ستان کی اراضی کو نر سری کے لئے مختص کئے جانے پر احتجاج کیا۔
انھوںنے الزم عا ئد کیاکہ قبور کو مسمار کر کے نر سری کو اراضی الاٹ کی گئی ہے ۔ کلکٹر سے مطا لبہ کیا کہ وہ مسلم قبر ستان کی اراضی کو دوبارہ مسلم قبرستان کے لئے واپس کر یں۔ کلکٹر نےتمام تفصیلات سننے کے بعد تحصیلدار کو ہدا یت دی کہ وہ تحقیقات کر کے ر پورٹ پیش کر ے ۔