اقلیتی اقامتی اسکول بوائزکے دو ملازمین معطل‘ پرنسپل کو نوٹس وجہ نمائی جاری

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال: 5؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ٹیمرس ویجلنس ٹیم نے آج اقلیتی اقامتی اسکول بوائز جگتیال کے پرنسپل کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی اور دو ملازمین کو فوری اثر کے ساتھ معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اقلیتی اقامتی اسکول بوائز قلعہ گڈہ جگتیال میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم ایک طالب صبح کے4:27  بجے اسکول سے فرار ہوگیا ۔ صبح دس بجے تک اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔کچھ گھنٹوں بعد وہ طالبعلم اپنے تایا کے گھر پایا گیا۔

ا س واقعہ کی اطلاع پرٹیمرس ویجلنس ٹیم ‘ آر سی ایل ڈاکٹر سید حامد ‘ سید شوکت علی‘ محمد اکرم اللہ خان نے اسکول پہنچ کر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ذمہ داری کے تئیں کاپرواہی برتنے کے پاداش میں ‘ سیکوریٹی گارڈ ‘ محمد عمران‘ اور ہاوزکیپنگ رشید کو خدمات سے معطل کردیا۔
وہیں اسکول پرنسپل مسٹر اے رتناکر کو صبح 10؍بجے تک اسکول سے غیر حاضر رہنے پر وجہ نمائی نوٹس جاری کی۔

طالب علم کو دوبارہ اسکول واپس لاکر فرار ہونے کی وجوہات دریافت کی گئیں اس موقع پر آر سی ایل ڈاکٹر سید حامد نے بتایاکہ دسویں جماعت میں زیر تعلیم ایک طالب علم نے لاک ڈاون کے دوران اپنے گھر سے آن لائن کے ذریعہ کلاسس تعلیم حاصل کی اور جب اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئی تووہ کئی دنوں اسکول سے غیر حاضر رہا اسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو توجہ دہانی پراسکول آیا۔

پتہ چلا ہے کہ وہ کسی لڑکی کے دام الفت میں گرفتار ہے اور وہ لڑکی اس سے ملنے کے لئے اسکول آیا کرتی ہے‘ والدین کی جانب سے اگاہ کیے جانے کے بعد طالب علم پر کڑی نظر رکھی جارہی تھی ‘ تاہم گذشتہ دن صبح کی اولین ساعتوں میں یہ اسکول سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

ویجلنس ٹیم کی جانب سے طالب علم کی کونسلنگ کی گئی وہ تعلیم ترک کرنے پر بضد تھا لیکن لڑکی سے دور ی اختیار کرنے سے صاف طور انکار کردیا۔ویجلنس ٹیم ‘ اور آر سی ایل نے سکریٹری ٹیمرس سوسائٹی بی شفع اللہ کو تمام تفصیلات سے واقف کروایا جس کے بعد طالب علم کو دسویں جماعت کی تعلیم گھر پر ہی رہ کر جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی۔
فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی برتنے پر سیکوریٹی گارڈ‘ اور ہاوزکیپنگ کو خدمات سے معطل کردیا