Armoor Press Conference

 امت مسلمہ کے ایما ن و عقا ئد کا تحفظ ‘ایمان سوز فتنو ں سے آگا ہی کے لئے تفہیم ختم نبو ت ورکشاپ

تازہ خبر تلنگانہ
 امت مسلمہ کے ایما ن و عقا ئد کا تحفظ ‘ایمان سوز فتنو ں سے آگا ہی کے لئے تفہیم ختم نبو ت ورکشاپ
آرمور میں مولانا سید اکرام الدین مفتاحی کے ہاتھوں پوسٹر کی رسم اجرائی
آرمور 11/ اکتوبر 
(حافظ محمد جلال الدین)
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع نظا م آ با د کے زیرنگرانی ایک روزہ ورکشاپ اقرأ ہائی اسکول (اردو و انگلش میڈیم)نزد سا گر فنکشن ہال،رئیس پیٹ بودھن،ضلع نظام آ باد میں  19 اکٹوبر کو بعد نماز عصر تا 20 اکٹوبر بعد نمازمغرب تفہیم ختم نبو ت ورکشاپ کا عظیم الشان پیمانے پر منعقد کیا جانے والا ہے۔
اس ورکشاپ کے پو سٹر کے رسم اجرائی مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور کے دفتر میں ہوئی ۔یہ ورکشاپ موجو دہ دور میں اُبھر تے ہو ئے ایمان سوز فتنے۔(۱)  کن باتو ں سے آ دمی ایمان سے نکل جا تا ہے۔(۲)  فتنہ قا دیا نیت  (۳) فتنہ گو ہر شا ہی،(۴)  فتنہ تو ہین اسلام کے مجر م،(۵) فتنہ الحاد و تشکیک،xمسلم،(۶)  فتنہ انجینئر علی مرزاو جاوید احمد غامدی(۷)  فتنہ شکیل بن حنیف،(۸)  فتنہ فیاض کے رد میں رکھا جا رہا ہے۔
ریا ست تلنگا نہ وہ آ ند ھرا کے ارتداد کے مو ضو ع پر اکابر و جیّد علما کر ام ان ارتدادی فتنو ں سے اپنے ایما ن کو کیسے محفو ظ رکھنے کی تر بیت دینگے۔مولاناسیداکرام الدین مفتاحی، صدر مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور،ضلع نظام آ با د نے کہا کہ اس نو عیت کا پرو گرام پہلی مر تبہ شہر بودھن میں ہو رہا ہے۔اس پرو گرام کا مقصد امت مسلمہ کے ایما ن و عقا ئد کا تحفظ ہے۔اور عوام کو ایمان سوز فتنو ں سے آگا ہی ہے۔
 مولانا سید اکرام الدین کے بموجب فی زمانہ سوشل میڈیا اور ملک کے سیاسی،  سماجی،  ماحول میں ارتدادی فتنوں کی جانب سے اسان انداز میں مسلم نوجوانوں اور طالبات کو بے دینی کی طرف راغب کرتے ہوئے انہیں اپنے مذہب اور  خاندانوں سے دور کرنے کی ایک حکمت عملی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جاری ہے
جس کو جاننا اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے حد درجہ کوششوں میں مصروف رہنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ارتدادی فتنے فی زمانہ کینسر سے زیادہ مہلک بیماری کی شکل اختیار کر چکے ہیں
مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ارتدادی فتنوں سے نوجوان نسل کو اگاہ کرنے کے لیے جو خدمات انجام دی جا رہی ہیں اس سے باطل کے خیموں میں کہرام مچا ہوا ہے اور وہ انہیں راغب کرنے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہے ہیں
لہذا جمیع اراکین مجلس تحفظ ختم نبو ت آرمور نے تمام برادران اسلام سے خاص کرشہربودھن و اطراف و اکناف متحدہ ضلع نظام آ بادکے ٹیچرس،تعلیم یا فتہ نو جو ان،طلبہ ،ڈاکٹرس،و کلاء،تاجر ین سیاسی ، سماجی قائدین سوشل ورکرس سے درخواست کی ہیکہ اس ایک روزہ ورکشاپ میں ضرورشر کت فرما کرارتدادی فتنو ں سے آ گاہی حاصل کریں۔
اپنے اور نوجو انوں کا ایمان بچا ئیں۔اس موقع پر مولانا سید اکرام الدین مفتاحی تفہیم ختم نبوت ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ موسم کے پیش نظر بستر کے ساتھ شریک ہوں
پوسٹرکے رسم اجراء کی تقریب میں مفتی محمد عظیم الدین نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور، حافظ محمد فاروق، معتمد مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور مفتی محمد امین پاشاہ قاسمی شریک معتمدمجلس تحفظ ختم نبوت آرمور،حافظ محمد یونس اشرفی نے شرکت کی۔