Tafheem Khatme Nabuwath

تحفظ ختم نبو ت ٹرسٹ ضلع نظا م آ با د کے زیراہتمام ارتداد کے فتنوں سے تحفظ تفہیم ختم نبو ت ورکشاپ

تازہ خبر تلنگانہ
 تحفظ ختم نبو ت ٹرسٹ ضلع نظا م آ با د کے زیراہتمام ارتداد کے فتنوں سے تحفظ کیلئے
تفہیم ختم نبو ت ورکشاپ
مفتی سعید اکبر  صاحب کے ہاتھوں پوسٹر کی رسم اجرائی
نظا م آ با د :۔2؍اکتوبر
(حافظ محمد جلال الدین)
مسلم نو جو انو ں کو گمرا ہی اور ارتدادی فتنو ں سے بچا نے کے لئے تحفظ ختم نبو ت ٹرسٹ ضلع نظا م آ با د کے زیرنگرانی  19/ اکٹو بر2024؁ ء بعد نماز عصر  تا 20/اکٹوبر 2024؁ ء بعد نماز مغرب تفہیم ختم نبو ت ورکشاپ منعقد ہونے والے پوسٹر کی رسم اجرائی
بہ دست مفتی سعید اکبر صا حب تحفظ ختم نبو ت ٹرسٹ ضلع نظا م آ با د کے زیرنگرانی ایک روزہ ورکشاپ اقرأ ہائی اسکول (اردو و انگلش میڈیم)نزد سا گر فنکشن ہال،رئیس پیٹ بو دھن،ضلع نظام آ باد میں  19/ اکٹو بر2024؁ ء بعد نماز عصر  تا 20/اکٹوبر 2024؁ ء بعد نماز مغرب تفہیم ختم نبو ت ورکشاپ منعقد ہونے والا ہے۔اس ورکشاپ کے پو سٹر کے رسم اجراء میں معززین شہر بودھن نے شر کت کی۔
یہ ورکشاپ موجو دہ دور میں اُبھر تے ہو ئے ایمان سوز فتنے۔(۱)  کن باتو ں سے آ دمی ایمان سے نکل جا تا ہے۔(۲)  فتنہ قا دیا نیت  (۳) فتنہ گو ہر شا ہی،(۴)  فتنہ تو ہین اسلام کے مجر م،(۵) X مسلم فتنہ الحاد و تشکیک،(۶)  فتنہ انجینئر علی مرزاو جاوید احمد غامدی(۷)  فتنہ شکیل بن حنیف،(۸)  فتنہ فیاض ۔کے رد میں رکھا جا رہا ہے۔
ریا ست تلنگا نہ وہ آ ند ھرا کے ارتداد کے مو ضو ع پر منجھے ہو ئے جیّد علما کر ام ان ارتدادی فتنو ں سے اپنے ایما ن کو کیسے محفو ظ رکھنے کی تر بیت دینگے۔مفتی سعید اکبر،صدر تحفظ ختم نبو ت ٹرسٹ،ضلع نظام آ با د نے کہا کہ اس نو عیت کا پرو گرام پہلی مر تبہ شہر بودھن میں ہو رہا ہے۔اس پرو گرام کا مقصد امت مسلمہ کے ایما ن و عقا ئد کا تحفظ ہے۔اور عوام کو ایمان سوز فتنو ں سے آگا ہی ہے۔
لہذا!  مفتی سعید اکبر و جمیع اراکین تحفظ ختم نبو ت ٹرسٹ نے تما م برادران اسلام سے خا ص کر شہر بو دھن و اطراف و اکناف متحدہ ضلع نظام آ با د کے ٹیچر س،تعلیم یا فتہ نو جو ان،اسٹو ڈنس،ڈاکٹرس،و کلاء،تا جر ین سے درخواست کی ہیکہ اس ایک روزہ ورکشاپ میں ضرورشر کت فرما کرارتدادی فتنو ں سے آ گا ہی حا صل کر یں۔اپنے اور نو جو انو ں کا ایما ن بچا ئیں۔
اس رسم اجراء میں۔مولا نا سید عما د الدین قاسمی،مولاناسید اکرام الدین مفتاحی (مبلغ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ،نظام آ باد) مولانا عظمت اللہ سعید (صدر شر یعہ بو ر ڈ)،مولانا محمو د اشا عتی،حا فظ صفی اللہ،محمد حمید الدین صدیقی عمیر ،حا فظ جعفر ،علیم الدین عقیل ،عبدالحئ راحل تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع نظام آ باد کے ذمہ داران کے علا وہ معززین شہر بو دھن میں سے
عا بد بھائی (ایڈوکیٹ)،مصطفیٰ بھائی (لکی آٹو پارٹس)،مرزا سمیع بیگ صا حب(این آر ائی)،ذاکر بھائی صا حب (ٹرانسپورٹ)،ضمیر بھائی صا حب(ٹرانسپورٹ)،سیدعا بدصا حب کونسلر،جنید بھا ئی صا حب۔نے شر کت کی۔