بچوں کے حقوق کے تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
تمام محکموں کے اشتراک سے آپریشن آپریشن مسکان–XI کی کامیابی۔
ضلع ایس پی اشوک کمار آئی پی ایس
جگتیال :۔یکم /فروری
(عمران زین)
بچوں سے مشقت کروانے کے نظام کے خاتمے کے لیے سال میں دو مرتبہ آپریشن مسکان کے ذریعے گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے ان کے والدین تک پہنچانے کا عمل جاری رہتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت آپریشن اسمایل کو تمام محکموں کے اشتراک سے کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔یہہ بات ضلع ایس پی اشوک کمار نے کہی۔
انھوں نے کہاکہ کہاس آپریشن کی کامیابی کے لیے ہر سب ڈویژن میں ایک سب انسپکٹر، تین کانسٹیبل اور ایک خاتون کانسٹیبل کو خصوصی طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ چائلڈ لائن کے ساتھ مل کر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے وسیع پیمانے پر چھاپے مارے گئے۔
اس مہم کے تحت یکم جنوری سے 31 جنوری تک آپریشن اسمایل-XI چلایا گیا، جس کے دوران 30 کم عمر مزدور بچوں کو بازیاب کرکے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (CWC) کے سامنے پیش کیا گیا۔اس مو قع ایس پی اشوک کمار نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
بچوں سے مشقت کروانے کے نظام کو ختم کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بچوں سے مشقت کروانے کے نظام کو ختم کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور مشقت کے خاتمے کے لیے آپریشن اسمایل اور آپریشن مسکان مسلسل جاری رہیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی بچے سے مشقت کرواتا ہے، یا کوئی بچہ لاوارث یا گمشدہ نظر آئے، تو فوراً ڈائل 100 پر پولیس کو اطلاع دیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بچوں سے جبری مشقت کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ضلع ایس پی نے پولیس ڈپارٹمنٹ سمیت ان تمام سرکاری محکموں اور عملے کی ستائش کی جنہوں نے آپریشن اسمایل-XI کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
