METPALLY MIM

 کل ہند مجلس اتحاد السملمین شاخ مٹ پلی کی جانب سےسرکل انسپکٹر پولیس مٹ پلی کو تہنیت

تازہ خبر تلنگانہ
 کل ہند مجلس اتحاد السملمین شاخ مٹ پلی کی جانب سےسرکل انسپکٹر پولیس مٹ پلی کو  تہنیت
مٹ پلی  یکم :۔فروری
(محمدصابر حسین)
مٹ پلی پولیس عہدیداروں کو مجلس اتحاد السملمین کی جانب سے تہنیت مٹ پلی پولیس عہدیداروں کو حکومت کی جانب سے انکی نمایاں خدمات کی انجام دہی پر کل ہند مجلس اتحاد السملمین شاخ مٹ پلی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔
سرکل انسپکٹر پولیس مٹ پلی نرنجن ریڈی جنھیں حکومت ہند کی جانب سے انکی گرانقدر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈین پولیس میڈل سے نوازا گیا اسی ضمن میں کل ہند مجلس اتحاد السملمین شاخ مٹ پلی محمد عقیل محی الدین کی زیر قیادت ایک مجلسی قائدین پر مشتمل وفد نے
جس میں محمد اکرم معتمد مجلس مٹ پلی، محمد شکیل،محمد غفار چاند، محمد حفیظ، محمد عرفان، عبدالغنی رحمان، جمال بھائی، محمد چاند، محمد شہباز، محمد عامر موجود تھے
 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد عقیل محی الدین نے سرکل انسپکٹر پولیس مٹ پلی نرنجن ریڈی کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں مزید ترقی،اور ایوارڈس کی حصولیابی کیلئے اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع دیگر مجلسی قائدین موجود تھے۔