پولیس اسٹیشن آنے والے ہر شہری سے عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں
تمام شکایات کو آن لائن سسٹم کے ذریعہ اندراج۔ضلع جگتیال ایس پی اشوک کمار
جگتیال:۔2؍فروری
(زین نیوز)
ضلع پولیس دفتر میں مختلف شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع جگتیال ایس پی اشوک کمار آئی پی ایس نے ہر پیر کو عوام کی سہولت کے پیشِ نظر منعقد کیے جانے والے گریوینس ڈے کے تحت، آج ضلع پولیس دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے 12 درخواست گزاروں سے ضلع ایس پی شری اشوک کمار آئی پی ایس نے براہِ راست ملاقات کی
ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران سے بذریعہ فون تفصیلات طلب کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس محکمے کو عوام کے مزید قریب لانے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد جاری ہے۔
انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ شکایت کنندگان کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، اور پولیس اسٹیشن آنے والے ہر شہری سے عزت و احترام کے ساتھ پیش آتے ہوئے ان کی شکایات کو تسلیم کیا جائے۔
ایس پی نے مزید کہا کہ تمام شکایات کا فیلڈ لیول پر جائزہ لیا جائے، تیزی سے کارروائی عمل میں لائی جائے، اور قانونی طریقے سے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے پولیس افسران کو تاکید کی کہ وہ شکایت کنندگان میں بھروسہ اور اعتماد پیدا کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام شکایات کو آن لائن سسٹم میں شامل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔