JAGTIAL SP ASHOK KUMAR

ضلع جگتیال میں سٹی پولیس ایکٹ نافذ : ایس پی جناب اشوک کمار آئی پی ایس 

تازہ خبر تلنگانہ
ضلع جگتیال میں سٹی پولیس ایکٹ نافذ : ایس پی جناب اشوک کمار آئی پی ایس 
جگتیال:۔3؍فروری
(زین نیوز)
ضلع میں امن و امان کی بحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے، یکم فروری سے 28 فروری تک پورے ضلع میں پولیس ایکٹ نافذ رہے گا،یہہ بات ضلع ایس پی جگتیال اشوک کمار آئی پی ایس نے بتائی۔
اس کے تحت پولیس حکام کی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کے دھرنے، سڑک روک احتجاج، مظاہرے، ریلیاں، عوامی اجلاس، جلسے یا دیگر اجتماعات منعقد نہیں کیے جاسکیں گے۔
ا ضلع ایس پی  نے عوام کو متنبہ کیا کہ ایسے کسی بھی غیر قانونی عمل میں ملوث نہ ہوں جو امن و امان میں خلل ڈالے یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے۔
لہٰذا، ضلع کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ پولیس سے مکمل تعاون کریں اور امن و امان کی برقراری کے لیے انتھک محنت کرنے والے پولیس عہدیداروں کی حمایت کریں۔