جمعیۃ علماء ضلع جگتیال کے انتخابات

بین الریاستی تازہ خبر

مولنا سید مظہر قاسمی متفقہ طور پر صدر اور مفتی عبدالمعز شامزی جنرل سیکریٹری منتخب
جگتیال:11؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
یاستی صدر محترم مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب، صدر جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کی ہدایت کے مطابق جمیعۃ علماء ضلع جگتیال کا انتخاب بعد نماز عشاء مسجد قباء حاجی پورہ کورٹلہ میں عمل میں آیا۔
جس میں ریاست کی جانب سے مولانا مصدق صاحب قاسمی کو مبصر کی حیثیت سے بھیجا گیا تھا۔ الحمد للہ، حضرت مولانا مصدق صاحب قاسمی کی نگرانی میں مکمل انتخابی کارروائی عمل میں آئی۔ مولانا محمد زکریا صاحب نے تلاوت قرآن کریم و مفتی مجیب الرحمٰن صاحب نے نعت پاک پیش کیے۔

اسکے بعد مہمان خصوصی بحیثیت مبصر حضرت مولانا مصدق صاحب قاسمی کا نہایت فکر انگیز خصوصی خطاب بعنوان جمیعت علماء ہند کا تعارف اور اسکی خدمات اور جمعیۃ علماء کا روشن ماضی اور تابناک مستقبل ہوا۔۔بعدازاں مفتی عبدالمعزشامزی صاحب نے گزشتہ میعاد کی کارکردگی رپورٹ پیش کی
، جسکے بعد مولانا مصدق صاحب قاسمی نے انتخابی عمل شروع کیا۔ جس میں بااتفاق رائے، مولانا سید مظھر قاسمی صاحب دامت برکاتہم کو آئندہ میعاد کیلئے صدر جمعیت علماء ضلع جگتیال منتخب کیا گیا۔
نائبین صدور کیلئے مولانا محبوب صاحب قاسمی رائیکل، مفتی خلیل الدین صاحب جگتیال،اورقاری محمودالحسن صاحب مٹ پلی کو منتخب کیا گیا۔ جنرل سیکریٹری کیلۓ مفتی عبدالمعزشامزی کو حاضرین مجلس بالخصوص صدر محترم کے مشورہ سے طۓکیا گیا، نائب سیکریٹری کے لیے حافظ ابرار شریف صاحب جگتیال اور حافظ الیاس صاحب دھرم پوری کو منتخب کیا گیا۔ جبکہ خازن کیلئے مولنا احمد عبداللہ قاسمی صاحب کورٹلہ کو منتخب کیا گیا۔

انتخابی اجلاس میں ضلع کے تعلقہ جات و منڈل کے علماء اکرام و حفاظ عظام و ائمہ اکرام بالخصوص مولانا مفتی صدیق صاحب جگتیال ، مفتی ضمیر صاحب کورٹلہ، مولانا ماجد ندوی صاحب جگتیال، مولنا عمر صاحب مٹ پلی ،حافظ یعقوب صاحب دھرم پوری ،حافظ امام الدین صاحب رائیکل،مولناانعام الحسن صاحب ،مولناعبدالکریم صاحب کورٹلہ، و دیگر احباب کثیر تعداد میں شریک رہے۔
آخر میں منتخب صدر حضرت مولانا سید مظہر قاسمی صاحب اور مہمان خصوصی حضرت مولانا مصدق صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔