کولکاتا:11؍مارچ
( زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ و ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پیروں کے زخمی ہونے کے بعد دواخانہ میں شریک ہیں آج صبح ڈاکٹروں نے انکی صحت سے متعلق بلیٹن جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ممتا بنرجی کا ٹخنہ‘ ایڑی‘ کے ہڈیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں
ڈاکٹروں نے بتایاکہ ممتا بنرجی کے دائیں کندھے اورگردن پر بھی چوٹیں ہیں حملہ کے بعد سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے درد قلب اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر انھیں 48؍گھنٹے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ‘ اور مزید ٹسٹ کیے جانے ہیں
واضح رہے کہ کل نندی گرام میں پرچہ نامزدگی کےبعد ان کے قافلہ پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ انتخابی مہم کے دوران نندی گرام میں واقع مندر میں پوجا سے لوٹ رہی تھیں چار پانچ افراد نے کار میں بیٹھے ہوئے زبردستی کار کا دروازہ بند کردیاان افراد نے جان بوجھ کران کے پیروں کوزخمی کردیا۔۔
حادثہ کے بعدممتا بنرجی کو بہتر علاج کے لئے کولکاتا منتقل کیاگیا تھاجہاں ڈاکٹروں نے انکے پیروں کا اکسیر ے لیا گیا اس رپورٹ کے مطابق انکے پیرکی انگلیاں ٹوٹ گئیں۔