جمعیۃ العلماءایک وہ محسن جماعت ہے جس نے ملک پراحسان کیا۔جمعیۃ علماءھندشاخ مدہول کاانتخابی اجلاس

بین الریاستی تازہ خبر

مدہول: 11/مارچ

(پریس نوٹ )

مسجدعاقل، دارالعلوم حمیدیہ مدہول میں جمیعتہ علماءھندشاخ مدہول کاانتخابی اجلاس بصدارت الحاج مفتی عبدالغنی صدرجمیعتہ علماء متحدہ ضلع عادل آباد وزیرنگرانی حضرت مفتی شاہدغفران قاسمی مہتمم مدرسہ جامعہ عربیہ بھینسہ انعقادعمل میں آیا
اجلاس کا آغاز محترم حافظ عبداللطیف جنرل سیکریٹری جمیعتہ علماء بھینسہ کی قرات کلام پاک سے ہوا،ہدیہ نعت محترم جناب حافظ عثمان خازن جمیعتہ علماء بھینسہ نےپیش کیا
جمیعت کے انتخابات کے اصول وضوابط پر افتاحی کلمات ضلعی صدرجمیعت حضرت مفتی عبدالغنی نے اداکرتے ہوئے کہاکہ جمیعت کے ذمہ دار مرکزی ذمہ داروں کی ہدایت کے پابندہوتے ہیں ان ہی کی دی گئی تواریخ میں تمام امورکی تکمیل کیجاتی ہے اوراس کی اطلاع ریاستی جمیعت اوران کے ذریعہ مرکزی جمیعت کوپہنچائی جاتی ہے انہوں نے جمیعتہ علماءھند شاخ مدھول کے اراکین سے دوٹوک کہاکہ ہر ممبر اپنی رائے میں آزادااورکھل کر اپنی رائے کا اظہارکرسکتاہے

بعد ازاں حضرت مفتی شاہدغفران قاسمی نے جمیعت کے مقاصد جلیلہ اوراس کی خوبیوں کوبیان کرتے ہوئے کہاکہ جمیعتہ العلماءایک وہ محسن جماعت ہے جس نے ملک پراحسان کیااوراسکی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اپنوں اورغیروں میں کوئی امتیازنہیں رکھتی، مسلمان آج آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گذار رہاہے، مختلف جماعتوں،تحریکوں کی شکل میں اسلام کی ترویج کاکام کررہے ہیں اسکااصل سرچشمہ جمیعتہ علماء ہی ہے ،پہلے ہی دن سے باطل طاقتوں کےمنصوبوں کو انسانیت کے سامنے لانے والی یہی جماعت ہے
بعدازاں صدرجمیعت العلماء مدہول منڈل کے عہدے کیلئے نام پیش کرنے کی تجویز آئی جس پرمخدوم ومکرم حضرت مولانامحمدسلیم الدین قاسمی ناظم دارالعلوم حمیدیہ نے عہدہ صدارت کے لئے سیاسی بصیرت کے حامل جناب حافظ عبدلقوی کانام دوسری میعاد کے لئے پیش کیاجس پر سب ہی ارکان نے رضامند ظاہر کی اور حافظ عبدالقوی کو صدرجمیعت مدہول منڈل منتخب کیاگیا مفتی محمد رئیس الدین قاسمی امام وخطیب مسجد مفتی پورہ کا جنرل سیکریٹری کے طور انتخاب عمل میں آیا ،نائب صدورکیلئے تین نام منتخب ہوئے پہلا نام حافظ عبدالقادرصاحب ناظم رحیمیہ فیض القران دوسرا نام حافظ ضیاء امام وخطیب جامع مسجد ایڑبڑ تیسرانام مولانا افروز صاحب امام وخطیب مکہ مسجدمدھول،خازن کے لئے جناب حافظ منیرصاحب کا انتخاب عمل میں آیا اسی طرح سیکریٹریزکیلئے مفتی نعیم صاحب مظاھری مدہول ومفتی عامرمظاہری تانور منتخب ہوئے اراکین جمیعت مدہول منڈل کے طورپر حافظ اطہر فیضی حافظ مجاہد، حافظ عبدالرزاق، حافظ مبین، حافظ صادق ،مولاناافروز حسامی،حافظ اظہر، مولاناقاسم حسامی حافظ آصف منتخب ہوئے، اس موقع پرحافظ عثمان، حافظ عمر ،اورخواجہ عبدالبصیر ٹی ٹیوی رپوٹر موجود تھے

مجلس کا اختتام سرپرست جمیعتہ علماء نرمل حضرت مولاناسلیم الدین قاسمی زیدہ مجدھم کی دعاپر عمل میں آیا۔