ناگپور میں 15 مارچ سے مکمل لاک ڈوان

تازہ خبر قومی

ناگپور :11؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نتن راوت نے کہا کہ ناگپور میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر 15 تا 21 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا
وہ آج یہاں ایک پریس کانفرنس کومخاطب کررہے تھےانھوں نے کہاکہ ناگپور میں مکمل لاک ڈاؤکی ایسی صورتحال اس لیے پیدا ہوئی ہے کہ لوگوں نے کرفیو کو سنجیدگی سے نہیں لیاجس کے پیش نظرکورونا کے مثبت معاملات میں اضافہ ہوا ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 1700 سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، اسی لیے لاک ڈاؤں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسٹر روات نے کہاکہ نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضروری سرویسزجاری رہیں گی دواخانے اور ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس کے علاوہ پولیس کمشنر کو بھی سخت کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران خانگی دفاتر بند بھی رہیں گے۔ راوت نے کہا کہ سرکاری دفاتر 25 فیصد جاری رہیں گےلاک ڈوان کے دوران بلا ضرورت باہر گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔