Health Camp

تعلیم اور علاج دونوں حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہیں، سابق وزیر جیون ریڈی 

تازہ خبر تلنگانہ
تعلیم اور علاج دونوں حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہیں، سابق وزیر جیون ریڈی 
جگتیال میں مرکز ی کمیٹی امارات ملت اسلامیہ جگتیال کی جانب سے مفت میڈیکل
جگتیال:۔12 ؍اکتوبر
(زین نیوز)
مرکزی کمیٹی مارات ملت اسلامیہ جگتیال کی جانب سے آج ایک مفت طبی کیمپ کا ڈی پی ایس اسکول میں انعقادعمل میں آیا جس میں سابق وزیر ٹی جیون ریڈی نے شرکت کی۔اس موقع پر جیون ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو اپنے بنیادی حق کے طور پر سمجھنا چاہیے۔ اسی طرح آروگیہ شری اسکیم کے تحت فراہم کردہ علاج بھی عوام کا حق ہے۔
 انہوں نے کہا کہ "تعلیم اور علاج دونوں حکومت کی ذمہ داری ہیں اگرچہ حکومت ہر چیز پوری طرح انجام نہیں دے سکتی، لیکن آپ جیسے سماجی اداروں‘ رضاکارانہ تنظیموں کی خدمات بھی نہایت ضروری ہیں۔انہوں نے مرکز ی کمیٹی امارات ملت اسلامیہ کے اراکین کو اس عوامی خدمت کے لیے مبارکباد پیش کی۔سابق وزیر نے بتایا کہ حکومت کی خدمات اب پہلے کے مقابلے میں کافی بڑھ چکی ہیںتاہم عوام کو بھی چاہیے کہ وہ انہیں اپنے حق کے طور پر استعمال کریں۔
جیون ریڈی نے جگتیال ضلع کے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں سے فون پر بات کرتے ہوئے دانتوں اور آنکھوں کے ریپلیسمنٹ کے علاج کی بندش پر تشویش ظاہر کی اور دریافت کیا کہ یہ خدمات کب سے معطل ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے حکومتی وہپ آر وینوگوپال راؤ سے فون پر بات کر کے ویملو واڑہ میں جاری علاج کی صورتحال جانی۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ جلد ہی ہسپتال کا دورہ کریں گے اور حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرا کر ان خدمات کو دوبارہ شروع کرانے کی کوشش کریں گے۔
جیون ریڈی نے کہا کہ جن سہولیات کو حکومتی سطح پر حاصل نہیں کیا جا سکتا، وہ آروگیہ شری کے تحت عوام کو مفت فراہم کی جا سکتی ہیں۔جیون ریڈی نے مفت میگا میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر صدر ملت اسلامیہ جگتیال محمد عبدالباری اور ہیلتھ کمیٹی کے اراکین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ "ایسی سماجی خدمات ہی حقیقی معنوں میں عوامی فلاح کی بنیاد ہیں۔
اس میڈیکل ہیلتھ کیمپ میں ڈاکٹرسنیورولوجسٹ (دماغ و اعصاب کے ماہر),کارڈیالوجسٹ (دل کے امراض کے ماہ, ماہرِ اطفال دانتوں کے ڈاکٹر،آرتھوپیڈک سرجن, امراضِ چشم کے ماہر،گائناکالوجسٹ (امراضِ نسواں کی ماہرہ), گیسٹروالوجسٹ (معدے کے ماہر) جلدی امراض، گردوں اور پیشاب کے ماہرین نے تقریباً ہزار کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا
ڈاکٹرس‘اے راملو‘ ڈاکٹرعبدالسلیم‘ ڈاکٹر سی ایچ سائی کمار‘ڈاکٹر جی ششی دھر ریڈی‘ ڈاکٹر واسو دیوا ریڈی‘ ڈاکٹر گوتم کمار‘ ڈاکٹر سی ایچ سریس کمار ‘ ڈاکٹر بی پرشانت‘ ڈاکٹر اوسید احمد‘ ڈاکٹر ایم جے پال ریڈی‘ ڈاکٹر جی ہیمنت‘ ڈاکٹر پی سریش‘ ڈاکٹر عبدالوارث عثمانی‘ ڈاکٹر جی نوین ‘ ڈاکٹر ہری کرشنا‘ ڈاکٹر شراون کمار‘ ڈاکٹر ایل پورنا چندر راؤ‘
 ڈاکٹر سائی پرانیتا‘ ڈاکٹر جنید‘ ڈاکٹر جی وینو گوپال ریڈی‘ ڈاکٹر پی الیکھیا‘ ڈاکٹر سرنیواس‘ ڈاکٹر اشفاق علی‘ ڈاکٹر اے ارونا‘ ڈاکٹر جوتسنا‘ ڈاکٹر روحی‘ ڈاکٹر مردولہ ریڈی‘ ڈاکٹر پراوین چندرا‘ ڈاکٹر ای راجا شیکھر‘ ڈاکٹرمرزا عنایت اللہ بیگ‘ محمد ابراہیم عرفان فارماسسٹ نے مفت خدمات انجام دیں۔
 مرکزی کمیٹی کی جانب سےتمام مہمانوں او رداکٹرس کو شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔اس مو قع مرکزی کمیٹی اور ہیلتھ کمیٹی کے عہدیداران اور اراکین موجودتھے