جگتیال میں اسلامی معلوماتی و مسابقتی تحریری امتحان کا کامیاب انعقاد
850 طلباء و طالبات کی شرکت، علماء و حفاظ کی قابلِ قدر خدمات کا مظہر
جگتیال :۔12؍اکتوبر
( زین نیوز)
انجمن علماء و حفاظ جگتیال کے زیرِ اہتمام اسلامی معلوماتی و مسابقتی تحریری امتحان مسلم شادی خانہ (کمیونٹی ہال) جگتیال امتحان آج بروز اتوار میں منعقد ہوا۔امتحان کی صدارت حافظ شیخ سرور صاحب نے فرمائی، جب کہ نگرانی کے فرائض مفتی صدیق احمد انجام دئیے ۔ اس موقع پر تقریباً 850 طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت درج کرائی، جو شہر جگتیال کے مفتیانِ کرام، علماءِ عظام اور حفاظِ قرآن کی مسلسل دینی و تعلیمی کاوشوں کا واضح ثبوت ہے۔
گزشتہ کئی برسوں سے شہر جگتیال میں اسکول و کالجس کے طلباء و طالبات کے لیے سیرت النبی ﷺ کے عنوان سے تحریری امتحان کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم اس سال علمِ دین کے فروغ اور امتِ محمدیہ کے نونہالوں کی دینی معلومات میں وسعت پیدا کرنے کے لیے، باہمی مشاورت سے موضوع میں تبدیلی کرتے ہوئے امتحان کو اسلامی معلوماتی و مسابقتی نوعیت کا قرار دیا گیا۔

اس سال کے امتحان کے لیے کتاب "تعلیم الاسلام” کا انتخاب کیا گیا تھا۔ تمام طلباء و طالبات نے نہ صرف اسے دلجمعی سے یاد کیا بلکہ پورے انہماک کے ساتھ امتحان میں حصہ لیا۔امتحان کے دوران مکثر علی نہال، صدر مائناریٹی ٹاؤن جگتیال نے امتحان گاہ کا دورہ کیا اور منتظمین کی خدمات کو سراہا۔
امتحان کے انتظام و نگرانی میں صدر انجمن علماء و حفاظ حافظ سید ابرار شریف‘ مفتی خلیل، مفتی یونس خان، مفتی نوشاد علی اویس، مفتی فرقان، مفتی خواجہ امیر، مولانا ماجد علی ندوی، مولانا خلیل قاسمی، مولانا مصدق، مولانا مطیع الرحمن حسان، مولانا عبدالرحمن، مولانا عبیدالرحمن، حافظ سید شمس الدین تبریز، حافظ اسلم رشیدی، حافظ ساجد، حافظ انور، حافظ اجمل نائب قاضی، حافظ خواجہ عمران، حافظ خواجہ عقیل، حافظ علی، حافظ عمیر سمیت متعدد علماء و حفاظ نے بطورِ نگران شرکت کی۔
امتحان میں شرکت کرنے والے تمام طلباو طالبات کو سند شرکت کے علاوہ ترغیبی انعامات سے نوازا گیا.یہ امتحان نہ صرف علمی مقابلے کا مظہر ثابت ہوا بلکہ نئی نسل میں دینی شعور، اخلاقی تربیت اور اسلامی وابستگی کے فروغ کی ایک کامیاب کوشش کے طور پر یاد رکھا جائے گا