ماب لنچنگ میں اور ایک مسلم نوجوان کی موت

تازہ خبر قومی

رانچی:14؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جھارکنڈ ریاست کے رانچی میں اور ایک ماب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا۔مبارک خان نامی26 سالہ نواجوان کو چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق مہیش پور علاقہ کا رہنے والا مبارک جو پیشہ کے اعتبار سے ڈرائیور ہے ہفتہ کی رات دو بجے کے قریب وہ انگڑا پہنچا تھا
جہاں کچھ لوگوں نے اسے چور سمجھ کر پکڑ لیا اورچو ری کے الزام میں اس کی پٹائی کردی جس کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوگئی۔
یہ واقعہ انگڑا کے سرکا پنچایت کے مہیش پور گاؤں میںپیش آیا جہاں سرکا گرام کے لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا، رات کے دو بجے پولیس افسر انور خان کو اطلاع دی گئی۔ گاؤں والوں نے آکر کے دیکھا تو صاف پتہ چلا کہ اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع پر انگڑا پولیس جائے وارادات پر پہنچی، اور لاش کو قبضے میں لے کر پولیس اسٹیشن لے آئی۔ اسی دوران مشتعل افرادنےپولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس اسٹیشن کا محاصرہ کر لیا۔، اس موقع پر اسٹیشن کے افسران مصطفیٰ انصاری، انور خان اور نسیم احمد شاہ نے لوگوں کو سمجھایاکر ہٹادیا۔ اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا
اسی کے ساتھ ہی پولیس متحرک ہوکر اس واقعہ میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان لوگوں سے تفتیش اور چھان بین میں مصروف ہیں۔

ایس پی نوشاد عالم نے بتایا کہ ہجوم کی جانب سے پٹائی سے نوجوان کی موت ہوگئی ہے اور پولیس اس کیس کی تفتیش میں ملوث ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ساری صورتحال واضح ہوگی۔ 15 سے 17 افراد موب لینچنگ کے اس واقعے میں ملوث ہیں۔سائیکل چوری کرنے کے الزام میں سامنے آیا ہے۔
مبارک خان کے افراد خاندان نےنے الزام لگایا ہے کہ مبارک کو ایک سازش کے تحت قتل کیا گیا تھا۔ لواحقین نے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہےاور کہاکہ جو لوگ اس کیس میں قصوروار ہیں انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔