بٹلہ ہاوس انکاونٹر معاملہ: عارض خان کو سزائے موت

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:15؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
دہلی کی ایک عدالت نے پولیس انسپکٹر موہن چند شرما کے قتل اور 2008 کےبٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر سے متعلق دیگر مقدمات میںعارض خان کو سزائے موت سنائی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج سندیپ یادو نے یہ فیصلہ صادر کیا ہےوہیں عدالت نے عارض خان پر 11 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔عدالت نے ہدایت دی ہے کہ 10 لاکھ روپے فوری طور پرانسپکٹر شرما کے افراد خاندان دیئے جائیں

پولیس نے مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم ‘انڈین مجاہدین’ سے وابستہ عارض خان کے لئے سزائے موت کی درخواست کی تھی پو لیس کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف قتل کا مقدمہ ہے ، بلکہ انصاف کا تحفظ کرنے والے قانون نافذ کا کرنے والے افسر کے قتل کا مقدمہ ہے۔وہیں عارض خان کے وکیل نےسزائے موت کی مخالفت کی ہے۔

اس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج سندیپ یادو نے شام چار بجےاپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے 8 مارچ 2008 میں شرما کے قتل اور دیگر جرائم کے لئےبٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے مقدمات میں یہ سزا سنائی ہےعدالت نے کہاکہ عارض خان اور اسکے ساتھیوں نے پولیس افسر پر فائرینگ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل انسپکٹر ، شرما ، 2008 میں جنوبی دہلی کے جامعہ نگر علاقہ میں بٹلہ ہاؤس انکاونٹر کے دوران مارا گیا تھا اور اس کیس کے سلسلے میں ، ایک عدالت نے جولائی 2013 میں انڈین مجاہدین کے دہشت گرد شہزاد احمد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اس فیصلے کے خلاف شہزاد احمد کی اپیل ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے
بٹلہ ہاو س انکاونٹر کے بعد عارض خان کو مفرور بتایا گیا تھا اور دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے 10 سالوں سے مفرور عارض خان کو فروری 2018 میں گرفتارکیا تھا۔
عارض خان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 307، 333 اور 353 کے مختلف معاملے درج کئے گئے ہیںایک ہفتہ قبل دہلی کی ایک عدالت نے 2008 بٹلہ ہاوس انکاونٹر معاملے میں مجرم عارض خان کو پولیس انسپکٹر موہن چند شرما کے قتل معاملے میں قصوروارقرارٹھہراتے ہوئےپولیس انسپکٹر کاقتل کرنے اور دیگر معاملوں میں مجرم قراردیاتھا۔