تلنگانہ میں پولیس کی جانب سے مسلم ڈرائیور کی بےدردی سے پٹائی۔ کانسٹبل ‘ ہوم گارڈ معطل

بین الریاستی تازہ خبر

سنگار یڈی:23؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ ریاست میں فرینڈلی پولیس کی حیثیت سے جاننےجانے والی  پولیس کے ظلم و جبر کا شرمناک وامنظر عام پر آیا ایک کانسٹبل اور ایک ہوم گارڈ کی جانب سے ایک مسلم ڈرائیور کو انتہائی بے رحمی و بے دردی پیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگیا ۔کانسٹبل اور ہوم گارڈ نے انہتائی بے رحمی سے پیٹ کر لہو لہان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سداشیو پیٹ کا ساکن واجد بولیروگاڑی چلارہا تھا اور کرایہ میں سنگور جارہا تھا۔ راستے میں اییپا سوامی مندری کے پاس پولس گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی۔ مین روڈ پر اچانک پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو واجد نے گاڑی کچھ دورجاکر گاڑی کو روک دیا۔ جس پر کانسٹیبل مشتعل ہوگئے اور لاٹھیوں سے اس کی پٹائی کرنا شروع کردیا اس کے علاوہ پولیس نے گالی گلوج کرتے ہوئے پیر کےجوتوں سے لاتیں مارتے ہوئے نوجوان کو شدید زخمی اور بے ہوش کردیا۔
شدید زخموں کی وجہہ سے بے ہوش واجد کو مقامی عوام نے اٹھا کر قریب میں واقع دواخانے میں علاج کے لئے شریک کروایا جہاں اسکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے

 

 

بتایاجاتا ہے کہ سنگاریڈی میں گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران پولیس نے بولیرو گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس کے بعد ڈرائیور واجد نے گاڑی کو آگے جاکر کچھ فاصلہ پر اپنی گاڑی کو روکا جس پر برہم پولیس عہدیداروں نے ڈرائیور واجد کو سڑک پر گھسٹتے ہوئے سرعام سڑک پر لاٹھیوں اور جوتوں سے بےتحاشہ پٹائی کردی ۔ پولیس کی مارپیٹ برداشت نہ کرتے ہوئے ڈرائیور واجد چیخ وپکار کرنے لگا۔پولیس نے ایک نہ سنی اور بڑی بے رحمی سے پٹائی کردی۔

ڈرائیور کی پٹائی ہوتا دیکھ راہگیروں نے مداخلت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس سے اس طرح بے رحمی سے مارپیٹ کرنے کی وجہہ دریافت کی تو پولیس جوانوںنے راہگیروں کو بھی دھمکایا اورمقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی۔

پولیس جوانوں کے بچاؤ کی ڈی ایس پی کی کوشش

ڈرائیور واجد پر پولیس جوانوں کی جانب سے کیے گئے حملہ کو ڈی ایس پی بالاجی نے بچاؤ کی کوشش کی اورکہاکہ واجد کو جب گاڑی روکنے کے لئے کہاکہ گیا تھا اس وقت واجد نے کانسٹبل کی گاڑی سے ٹکرائی۔پولیس کی گاڑی سے ٹکرانی کی وجہ سے مقامی عوام نے ہی واجد کی پٹائی کی۔اس دوران ڈرائیور اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوئی ۔ قابل ذکر بات ہے یہ ہےکہ پولیس کی جانب سے پٹائی کی ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود ڈی ایس پی نے پولیس جوانوں کے بچاؤ کی بھر پور کوشش کی۔

کانسٹبل اور ہوم گارڈ معطل

پولیس جوانوں کی جانب سے ڈرائیور کی پٹائی کے واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع ایس پی نے غیر اخلاقی مظاہرہ کرنے والے پولیس کانسٹبل اور ہوم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کانسٹبل رامو‘ اور ہوم گارڈ بالا راجو کو معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیںاور ایک کانسٹبل پرساد جو ڈروائیور کی پٹائی میں ملوث تھا اسکو ہیڈ کوارٹر پر اٹاچ کردیا گیا