Keralla

کینیڈا میں مقیم کیرالا کی خاتون نے 32 کروڑ روپے کی لاٹری جیتی

تازہ خبر دلچسپ؍معلوماتی خبرین

کینیڈا میں مقیم کیرالا کی خاتون نے 32 کروڑ روپے کی لاٹری جیتی
نئی دہلی :۔23؍نومبر
(انٹرنیٹ ڈیسک)

کینیڈا میں مقیم کیرالا سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی خاتون اسنیہا جوئے نے قومی لاٹری میں 5 ملین کینیڈین ڈالر (تقریباً 32 کروڑ روپے) کا جیک پاٹ جیت کر اپنی زندگی بدل دی۔ ایڈمنٹن میں مقیم اسنیہا نے 21 اکتوبر کو ہونے والی لوٹو 6/49 کلاسک قرعہ اندازی میں تمام چھ جیتنے والے نمبر ملائے اور یہ بڑی رقم اپنے نام کرلی۔

ایڈمنٹن جرنل کی رپورٹ کے مطابق ویسٹرن کینیڈا لاٹری کارپوریشن نے اسنیہا کی جیت کی تصدیق کرتے ہوئے اس سلسلے میں بیان جاری کیا۔ اسنیہا نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق اپنے موبائل فون پر لاٹری ٹکٹ کے نمبر چیک کررہی تھیں، تاہم جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ 5 ملین کینیڈین ڈالر کا جیک پاٹ جیت چکی ہیں تو انہیں یقین نہیں آیا۔ انہوں نے اس موقع پر حیرت، خوشی اور راحت کے جذبات کا اظہار کیا۔

اسنیہا جوئے نے کہا کہ لاٹری جیتنے کے بعد سب سے پہلے وہ اپنے ہوم لون کی ادائیگی کریں گی تاکہ قرض سے آزاد ہوسکیں۔ اس کے بعد وہ دنیا کی سیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے عزیزوں کے ساتھ بھی اس رقم کو بانٹنے کی خواہش ظاہر کی۔اسنیہا کے مطابق اس بڑی رقم کے حصول کا سب سے اہم فائدہ یہ ہوگا کہ وہ مالی پریشانیوں سے آزاد ہوکر زندگی گزار سکیں گی۔ ان کی یہ جیت کینیڈا میں مقیم ہندوستانی برادری میں بھی خوشی کا باعث بنی ہے