بالی وڈوادکار اعجاز خان کو این سی بی نےگرفتار کرلیا ،8 گھنٹے تک پوچھ تاچھ

تازہ خبر فلمی قومی

ممبئی:31؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
بالی وڈوبگ باس کے مشہور اداکار اعجاز خان کو منشیات کے ایک کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار  کرلیا ہے۔
این سی بی نے اداکار اعجاز خان سے 8 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی  آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اعجاز خان کے راجستھان سے ممبئی واپس آنے کے بعد انہیں این سی بی نے کل حراست میں لیا تھا۔این سی بی نےمنشیات کے سلسلے ممبئی میں اعجاز خان کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ بھی مارےاعجاز خان پر بٹاٹا گینگ کا حصہ ہونے کا الزام ہے

اس سے قبل ، ممبئی کے سب سے بڑے منشیات فراہم کنندہ ، فاروق بٹاٹا کے بیٹے شاداب بٹاٹا کو ہفتہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا شاداب نے تفتیش میں متعدد مشہور شخصیات کا نام بھی لیاجس کے بعد اعجاز خان کا نام سامنے آیا تھا۔

واضح رہے کہ اعجاز خان کو سال 2018 میں ممنوعہ منشیات کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیاتھا اعجا ز خان کو اسوقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ایک ہوٹل میں پارٹی کر رہے تھے۔اداکار اعجاز خان نے رکت چرِتر، بھیندو، اللہ کے بندے، رکت چرِترII ‘سلام انڈیا جیسی فلموں میں اداکاری کی ہےاعجاز خان گذشتہ کچھ ماہ سے مسلسل تنازعات میں گھرے رہیے ہیں