ضلع جگتیال میں کورونا کی دوسری لہر کا قہر۔ایک دن70؍افراد کورونا سے متاثر

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:یکم؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ ریاست کے ساتھ ساتھ ضلع جگتیا ل میں کورونا کی دوسری لہر کا قہر تیزی سے پھیلتا جارہا ہے ‘ ضلع جگتیال میں کورونا کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ضلع جگتیال کے مٹ پلی سرکاری دواخانے میں 76؍افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں 19؍افراد کی رپورٹ مثبت ائی ہے
مٹ پلی اربن ہیلت سنٹر میں 66؍افراد کے ٹیسٹ کیے گے جن میں7؍افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے
اسطرح مٹ پلی میں آج72؍مثبت معاملات درج ہوئے ہیں
ڈاکٹر نوین کے مطابق کورٹلہ کے سرکاری دواخانے میں60؍افراد کا کورونا ٹیسٹ کیاجن میں 7؍افرادکی رپورٹ مثبت آئی ہے

ابراہیم پٹنم سرکاری دوخانہ میں 40؍افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 4؍افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے

ضلع جگتیال میں سب سے زیادہ ایک ہی دن میں کورونا کے مثبت معاملات مٹ پلی ڈیویژن کے ملہ پور منڈل میں درج ہوئے ہیں ملا پورمنڈ ل سرکاری دواخانے میں 78؍افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 33؍افراد کی رپور ٹ مثبت آئی ۔ جن میں ایک ہی موضع سرپور سے تعلق رکھنے والے 27؍افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جو آخری رسومات میں شریک ہوئے تھے۔ہے اسطرح ضلع جگتیال میں کے مٹ پلی ڈیویژن میں320؍افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں
70؍افراد کے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں ملاپور منڈل مستقر پر دیہی عوام میں خوف دہشت کا ماحول ہے۔عوام اس بات سے حیران ہے