حیدرآباد:یکم؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
حیدرآباد کے نواحی علاقہ کے راجندر نگر ڈویژن میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن حدود میں آج دن دھاڑے فلمی انداز میں بیچ سڑک پر سرعام ایک نوجوان کابے دردی قتل کردیا گیا ۔ یہ واقعہ ہندوستان فنکشن ہال کے قریب پیش آیا۔نامعلوم افراد نے اسد خان نامی شخص کو تیز دھار ہتھیار گردن پر حملہ کرکے ہلاک کردیا ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتول کی اسد خان کی حیثیت سے شناخت کی جوجو ایم آئی ایم پارٹی کا لیڈر بتایا گیا ہےاور ایک قتل کے معاملہ میں ملزم تھا۔ میلار دیو پیلی پولیس کو شبہ ہے کہ شاید آپسی مخاصمت کی بناء اسکے حریفوں نے قتل کیا ہوگا۔
پولیس نے کلوز ٹیم کی خدمات حاصل کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرو ں کے فوٹیج کی مدد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے او ایک مقدمہ درج کرکےرجسٹرڈ کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیاہےپولیس نے واقعہ کے سلسلے میں چھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے