نلگنڈہ :2؍اپریل
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
نلگنڈہ ضلع میں آج شام پیش آئے سڑک کےخوفناک حادثہ میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد ہلا ک ہوگۓ جن میں دو معصوم بچوں شوہر بیوی شامل ہیں-بتایاجاتاہے کہ یہ خاندان ایک تقریب میں شرکت کےلۓجارہاتھا کہ درمیانی راستہ میں نڈمانور موضع کے پاس یہ بدنصیب واقعہ پیش آیا۔اس دلخراش حادثہ سے موضع کی عوام میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی

تفصیلا ت کے مطابق چاول سے لدی لاری اور تربوز سے لدی ٹاٹا ایس کے مابین آمنے سامنے سے تصادم ہوگیا جس سے ٹاٹا ایس بے قابو ہوکر تیز رفتاری کے ساتھ پیچھے آنے والی موٹر سیکل کو ماری جس کی وجہ موٹر سیکل سوار تپالہ مڑگو موضع کے 43 سالہ ٹی سرنیواس سرپنچ اسکی 30 سالہ وجیہ نامی بیوی بر سر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ
انکے ہمراہ بائک پر سوار 5سالہ سری ویدیا مامی دختراور 3سالہ کنیا نامی فرزند شدد زخمی ہوگئے ۔ مقامی عوام نے عجلت میں بچو ں کو مریال گوڑہ کے دواخانے منتقل کیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔جبکہ ٹاٹا ایسی گاڑی میں سوار تین افراد مریال گوڑہ کے دواخانے میں زیر علاج ہیں
