امور حرمین شریفین کے نگران اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی کعبتہ اللہ شریف کے واقعہ پر اظہار ناراضگی
مکہ مکرمہ :3 / اپریل
(ویب ڈیسک)
مسجد الحرام میں مسلح شخص کی گرفتاری کا انکشاف، سیکورٹی اہلکاروں نے 30 مارچ کو دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرنے والے شخص کو مسجد الحرام کی پہلی منزل سے گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں واقع مسلمان کے سب سے مقدس شہر مکہ مکرمہ سے انتہائی تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام سے ایک مسلح شخص کی گرفتاری عمل میں آئی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حرم سکیورٹی فورس نے 30 مارچ 2021 بروز منگل کو کاروائی کرتے ہوئے مسجد الحرام کی پہلی منزل سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ یہ واوقعہ عصر کی نماز کے بعد پیش آیا۔ ایک شخص مسجد الحرام کی پہلی منزل پر گھومتے ہوئے اور دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے دیکھا گیا- نعرے بازی کرتا شخص تیز دھار دار آلے سے بھی لیس تھا-

اس صورتحال میں حرم سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے فوری حرکت میں آ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ یہ خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔دریں اثناء ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام میں ہونے والے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم شریف وہ عظیم مقام ہے جو عبادت الٰہی کے لیے مخصوص ہے وہاں تعصب اور تشدد پرمبنی نعرے بازی کرنا ناقابل قبول عمل ہے ۔
ویب نیوز ‘سبق’ کے مطابق شیخ السدیس نے مزید کہا رب تعالی نے حرم شریف کو عبادت، طواف و حج کے لیے مخصوص کیا ہے یہاں اس قسم کے امور کی قطعی گنجائش نہیں ۔ حرم شریف میں تعصب اور نسل پرستی و پرتشدد نعرے بازی کرنا اس کے تقدس اور عظیم مقام کے منافی عمل ہے ۔خیال رہے جمعرات کی شب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے حرم مکی الشریف کے دوسری منزل سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا
