جگتیال:4؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع میں ملاپور منڈل کے سرپور موضع پنچائت کورننگ باڈی کے اجلاس میں موضع میں لاک ڈاون کے نفاذ کی قرار دادمنظور کی گئی ہےتا کہ کورونا کی دوسری لہر کے زیر اثرکووڈ -19 کے مثبت کیسس پر قابو پایا جا سکے
اس قرار داد کے ساتھ ہی موضع میں فوری اثر کے ساتھ لاک ڈاؤن نفاذعمل میں لایا جو 15؍اپریل تک گورننگ باڈی کی جانب سے تدوین کرد ہ شرائط و قواعد کے تحت نافذ رہے گا پنچائت کی گورننگ باڈی نے گاؤ ں میں ہوٹلوں ، سیلون ( حجامت خانوں ) اور ٹفن سنٹرز کو مکمل طورپر بند اور جنرل اسٹور س‘ ترکاری و کرانہ شاپس کو صبح 6بجے سے 10بجےدن اور شام میں 6بجے سے 9بجے رات کھلی رکھنے کی چھوٹ دی ہے ساتھ ہی گورننگ باڈی نے گاہکوں کوود-19 کے اصو لوں پر سختی سے عمل کرنے اور لازمی طورپر چہرے پر ماسک لگانے وجسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت دی

واضح رہے گذشتہ ہفتہ ایک ہی میں دن سرپور موضع کے 33افراد تقریب شرکت کے بعد اچانک کورونا کی زد میں آگئے تھے۔ جس کے بعد عوام میں کورونا کی خوف و دہشت کا موحول پیدا ہوگیا تھا ۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت معاملات کوروکنے کےلئےپنچائت کورننگ باڈی نے بطور احتیاط یہ اقدام اٹھا یا ہے۔گورننگ باڈی نے خبر دارکیا کہ اگر چہرے پر ماسک لگانے میں کوتاہی برتی جاتی ہے تو پھرایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائیگا
اس اجلاس میں پنچائت سکریٹرز بھی موجودتھے جو اجلاس کے ممبر سکریٹری ہوا کرتے ہیں
