کورونا معاملات میں تیزی سے اضافہ پر کویتا کا اظہار تشویش ۔عوام کیلئے رکن کونسل کی جانب سے ہیلپ لائن نمبرس جاری

بین الریاستی تازہ خبر

عوام کیلئے رکن کونسل کی جانب سے ہیلپ لائن نمبرس جاری
حیدرآباد:12؍ اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کی دختر و رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے ریاست میں تیزی سے بڑھتےسرگرم کورونا معاملات پر تشویش کا اظہار کیا اور عوام کی مدد کیلئے اپنے حیدرآباد اور نظام آباد کے دفاتر کے خصوصی ہیلپ لائن نمبرس جاری کئے۔

کویتا نے منگل کے روز سوشیل میڈیا کے مشہور پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں حالیہ عرصہ میں کورونا معاملات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس پر انہیں تشویش ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ مہلک وباء سے تعلق عوام انہیں مستقل فون کالز اور پیغامات ارسال کررہے ہیں انھوں نے بتایا کہ ان کی ٹیمس ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے متحرک ہے اور خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے وہ ہیلپ لائن نمبرس جاری کئے ہیں۔
عوام مدد کیلئے ان نمبرات پر-23599999 – 040  /8985699999 ( حیدرآباد)08462250666 ( نظام آباد) پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ رکن کونسل نے اس مہلک وباء سے بچنے کیلئے عوام کو تمام تر احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور ماسک لازمی طور پر پہننے، سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے اور پر ہجوم مقامات پر جانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا۔