ظالم بیٹے کے ہاتھوں ماں کا بے رحمانہ قتل

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔18اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ساس اور بہو میں بحث و تکرار پر برہم بیٹے نے اپنی ہی ماں پر کلہاڑی سے حملہ کرکے بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ دل دہلادینے والی واردات کل رات تلنگانہ ریاست کے ضلع ونپرتی کے گوپال پیٹ میں پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق گوپال پیٹ کے پولک ہاڈو گاو¿ں میں کاشماں نامی خاتون بیٹے شیور اور بہو اینو کے ساتھ مقیم ہے جسکی گزشتہ سال ہی شادی ہوئی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ کل رات کسی مسئلہ پر ساس اور بہو کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر ساس کاشماں اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالینے کی کوشش کررہی تھی کہ بہو نے ساس کے ہاتھ سے دیا سلائی چھین لی اور شور مچانے لگی جس پر بہرم ہوکر بیٹے شیوا نے ماں پر ہی کلہاڑی سے حملہ کردیا جسکے نتیجہ میں اسکی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

ڈی ایس پی کرشنا‘انسپکٹر سوریہ نائک پولیس کی بھاری جمیعت کے ہمراہ مقام واردات پر پہنچ گئے اور قاتل بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم اسپتال منتقل کردیا۔