مزدور پیشہ شخص سے ایک ہزار روپے چھین لینےکا واقعہ۔7رکنی زنخوں کی ٹولی گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد ۔20اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
بنجارہ ہلز پولیس نے ایک مزدور پیشہ شخص سے ایک ہزار روپے چھین لینے کی واردات میں ملوث 7زنخوں کی ایک ٹولی کوگرفتارکرلیا اور انکے قبضہ سے رقم برآمد کرتے ہوئے انھیں جیل بھیج دیا۔

انسپکٹر پولیس بنجارہ ہلز روی چند رائے نے بتایاکہ اس ٹولی نے کل صبح سویرے 4:30 بجے رحیم نامی ایک آٹوڈرائیورسے زبردستی ایک ہزارروپئے چھین لئے تھے

جبکہ رحیم اس وقت جوبلی ہلز چیک پوسٹ سے گزر رہے تھے اور اپنے مکان واپس جارہے تھے ۔ رحیم کی شکایت پرپولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے زنخوں کی 7 رکنی ٹولی کوگرفتارکرلیا۔ پولیس نے اس طرح کی حرکتوں پرقانونی کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔