مدرسہ دینیہ عربیہ فلاح دارین نندی پیٹ کے لئے مالی تعاون کی اپیل

بین الریاستی تازہ خبر

نظام آباد:21؍اپریل
(پریس نوٹ )
حافظ عبدالرشیدمظہری ناظم مدرسہ ہذا نے مسلمانان ضلع نظام آباد سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ مدرسہ فلاح دارین نندی پیٹ کا دینی ادارہ ہے جہاں دیہات کے بچوں کو قرآن کی تعلیم اور دین کی ابتدای بنیادی عقائد سے واقف کرانے کی فکر اور کوشش کی جاتی ہے گذشتہ دس سال سے یہ ادارہ مرحوم مولانا سید ولی اللہ قاسمی صاحب کی نگرانی میں خدمات انجام دیتا آرہا تھا

اب ٹرسٹ اورمقامی تعلیمی کمیٹی کی سرپرستی اس ادارہ کو حاصل ہے مدرسہ ایک کرایہ کے مکان میں چل رہا تھا تقاضہ کے مطابق گاؤں میں ایک 800 گز زمین 2240000 روپیہ خریدی گئ ہے جس میں ڈھای لاکھ روپیہ اداکےء گےء بقیہ رقم ادا کرنی باقی ہے

فی گز 2800 روپیہ ہے امت مسلمہ کے اہل ثروت احباب سے خواہش کی جاتی ہے کہ دیہات اور گاؤں کے مسلمان بچوں کی تعلیم وتربیت اور انتظامات میں حصہ لے کر مدرسہ کا مالی تعاون فرمائیں واضح رہیکہ پورے نندی پیٹ میں دینی تعلیم کے حوالہ سے جو پسماندگی ہے وہ قابل فکر ہے چند مقامی علماء کرام مل کر اس کام کو آگے بڑھانے کےلئے فکرمند ہوے ہیں

 

آپ احباب اسباب کے اعتبار سے اس مدرسہ کا تعاون کریں اور دیہات کے غریب مسلمان بچوں کی بھرپور امداد فرمائیں اس موقع پر مفتی شیخ فیاض حافظ عمران مولانا فیروز قاسمی نے امت مسلمہ سے خواہش کی کہ رمضان المبارک کے اس موسم بہار میں مدرسہ ہذا کہ امداد کرکے اللہ کہ خوشنودی ورضاء حاصل کریں

اہل خیر حضرات اپنے عطیات
اکاونٹ نمبر
ٓA/c : 175010100013250
Union Bank (Andhra Bank)
IFSC Code ANDB0001750 پر جمع کراکر ثواب دارین حاصل کریں