ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کورونا سے متاثر

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:23؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کےٹی آراپنے ٹویٹر ہنڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ کورونا کی ہلکی سے علاماتیں محسوس ہونے پر انھوں نے اپنا ٹسٹ کروایا جسکے بعد انکی رپورٹ مثبت آئی ہے اور وہ ڈاکٹرس کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے ہوم آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

کے ٹی آر نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ ان سے رابطہ میں آنے والے افراد بھی اپنا کورونا کا ٹسٹ کروائیں اور وزیر آئی ٹی نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے حکومت جاری احکامات پر عمل کرتے ہوئے محتاط رہیں۔
ٹویٹر پر اطلاع دینے کے بعد چاہنے والوں اور پارٹی قائدین کارکنوں کی جانب سے کے ٹی آر کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں اور نیک تمنائوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر کے وائرس سے متاثر ہونے کے پانچ دن بعد وزیر آئی ٹی کے ٹی آر بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔سی ایم کے سی آر ، سدی پیٹ ضلع کے ایررولی فارم ہاؤس میںڈاکٹرس کی نگرانی میں ہیں