حیدرآباد:23؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
آکسیجن کی کمی ابھی پورے ملک میں کورونا مریضوں کے لئے ایک بہت بڑا سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ بہت سارے دواخانوں میں آکسیجن کی کمی بہت سے اموات کا سبب بن رہی ہے۔ ایسے میں تلنگانہ سرکارنے اس پر قابو پانے کے لئے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ آکسیجن ٹینکروں کے انخلا کے لئے جنگی طیاروں کی خدمات کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کا انوکھا اقدام اٹھایا گیا۔ فوجی طیارہ کےذریعہ تلنگانہ سے 8 آکسیجن کے ٹرکوں کو اڑیشہ کے لئے روانہ کیا گیا ہے ۔
۔فوجی طیارے 14.5 میٹرک ٹن آکسیجن بھوبنیشور سے حیدرآباد لائیں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ تین یا چار دن میں تلنگانہ میں 260 میٹرک ٹن آکسیجن کا استعمال کیا جارہا ہے جو ناکافی ہے ‘ ریاستی حکومت کی درخواست پر مرکز نے ریاست تلنگانہ کو 360 میٹرک ٹن آکسیجن مختص کی ہے۔ مختص کردہ آکسیجن میں 70 ٹن آکسیجن چھوٹے چھوٹے پلانٹوں کے ذریعہ سپلائی کیا جارہی ہےماباقی آکسیجن بیلاری ، بھلائی ، انگول (اوڈیشہ) ، پیرمبدور سے حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے
تاہم ، تلنگانہ کے قریب بیلاری اسٹیل پلانٹ سے صرف 20 میٹرک ٹن تلنگانہ کو الاٹ کیا گیا ہے
تلنگانہ ریاست میں آئندہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ 19 کے مریضوں کے لئے آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے تلنگانہ حکومت نے خالی آکسیجن ٹرکوں کو تیزی سے اوڈیشہ منتقل کرنے کے لئے فوج کے سامان بردار جہاز کا استعمال کیا ہے۔

ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کا انوکھا اقدام اٹھایا گیا۔ کارگو طیارہ اڑیسہ کے لئے روانہ ہوگا جہاں آکسیجن ٹرک کالنگا نگر میں واقع ٹاٹا اسٹیل پلانٹ میں بھرا جائے گا اور کارگو طیارے کے ذریعہ آکسیجن ٹرک واپس حیدرآباد لایا جائے گا۔
فوجی طیارہ کےذریعہ تلنگانہ سے 8 آکسیجن کے ٹرکوں کو اڑیشہ کے لئے روانہ کیا گیا ہے ۔
وزیر صحت ایٹالہ راجندر اور چیف سکریٹری سومیش کمار نے پرانے بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر آرمی کارگو ہوائی جہاز میں آکسیجن ٹرکوں کی لوڈنگ کی نگرانی کی۔

آئی ٹی وزیر کے ٹی راما راؤ نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر اور سومیش کمار کی کاوشوں کو مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ وزیر صحت ایٹالہ راجندر اور چیف سکریٹری سومیش کمار دونوں کو میری مبارکباد جنہوں نے آکسیجن کو تیزی سے تلنگانہ واپس لانے کے لئے حیدرآباد سے اڈیشہ جانے والی آکسیجن ٹینکروں کی نگرانی کی ہے۔
اس سے تین دن اور بہت سی قیمتی جانیں بچیں گی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی بار اکسیجن کے لئے فوجی طیارہ کا استعمال تلنگانہ میں کیا گیا ہے
