حیدرآباد:24؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ریاستی وزیر برائے محکمہ صحت ایٹلہ راجندر نے کہا کہ تما م ہی اضلاع میں کوروناوائیرس میں تیز رفتاری سے اضافہ کے باعث مریضوں کا متعلقہ اضلاع کے سرکاری دواخانوں ہی میں علاج کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔
ریاستی وزیر برائے محکمہ صحت ایٹلہ راجندر نے کوویڈ 19 سے متعلق ریاستی وزیر برائے سماجی فلاح و بہبودکوپولا ایشور،ریاستی وزیر برائے محکمہ سیول سپلائی گنگولا کملاکر،کے ہمراہ کے دفتر ضلع کلکٹر ، کریمنگر سے سابقہ ضلع سے متعلقہ موجودہ اضلاع کے کلکٹروں ،ضلع پریشد چیرمین ،اراکین اسمبلی،اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کاانعقاد عمل میں لایا۔

اس موقع پر ریاستی وزیر برائے محکمہ صحت ایٹلہ راجندر نے کہا کہ کورونا مرض پر قابو پانے کیلئے مسلسل چوبیس گھنٹے خدمات انجام دی جارہی ہیں ۔کورونا سے متعلقہ کیسس میں کمی کے بعد اچانک اضافہ ہورہا ہے۔سال گذشتہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کرنے پر معاشی شعبہ کمزور ہوچکا تھا۔
چنانچہ عوام کوویڈ کی احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کرتے ہوئےکورونا پر قابو پانے کیلئے اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگا۔ریاست مہاراشٹرا سے ضلع کو زائد افراد کی آمد و رفت کے باعث ضلع میں کورونا کے زائد کیسس درج ہورہے ہیں ۔کورونا مریضوں کے علاج کیلئے حکومت کی جانب سے حسب ضرورت انجکشن ،ادویات، آکسیجن ،بسترکا انتظا م کیا گیا۔
کورونا کے مریو ں کو باحیات رکھنے کے مقصد کے تحت سرکاری دواخانوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ سرکاری دواخانوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔جنھیں علاج کیلئے ضرورت کے اعتبار سے اطباء ، اور طبّی عملہ کو عارضی طور پر مقرر کرتے ہوئے علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اضلاع کے کلکٹروں کواختیارات دیئے گئے ہیں ۔
چنانچہ اضلاع کے کلکٹرس حسب ضرورت اطباء، اور طبی عملہ کو عارضی طور پر مقرر کرتے ہوئے مسائل درپیش ہوئے بغیر خدمات فراہم کریں ۔کورونا مریضوں سے متعلقہ رشتہ داروں کو کوویڈ کی احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کرتے ہوئے دواخانوں میں مریضوں کے ساتھ قیام کی اجازت دی گئی ہے۔مکانوں میں قرنطین کرنے والے کورونا کے مریض ضرور اپنے ساتھ پلس آکسو میٹر،ٹمپریچر میٹر ساتھ رکھیں ۔

ہر گھنٹہ آکسیجن کے فیصد کی جانچ کرتے رہیں ۔ آکسیجن کے فیصد میں کمی ہونے پرفوری دواخانوں سے رجوع ہوں ۔پرتیما اور چلمیڈا ہاسپٹل میں بناء ڈپازٹ کے مریضوں کا علاج کیا جائے۔جاریہ ماہ کی 30 تاریخ سے قبل 45 سال کی عمر والے تمام افراد میں صد فیصد ٹیکہ دیا جائے۔اندرون دو یوم ریمیڈی سیویر ویکسین کی قلت نہ ہونے کے اقدامات کا ریاستی وزیر نے تیقن دیا۔سرکاری دواخانوں میں اطباء کی کمی ہونے پر خانگی اطباء کو مقرر کرکے علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔اضلاع کریمنگر، سرسلہ، جگتیال اور پیدا پلی کے سرکاری دواخانوں میں کم از کم بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں ۔انسائی وسائل کی قلت نہ ہونے دیں ۔
سرکاری دواخانوں میں لیاب کا افتتاح کیا جائے۔سرکاری دواخانوں اور اطباء پر مریضوں کا اعتماد بڑھا یا جائے۔ اس وقع پر ریاستی وزیر برائے محکمہ سیول سپلائی گنگولا کملاکر نے کہا کہ ریمیڈی سیویر،آکسیجن کی فراہمی پر خصوصی نظر رکھی جائے۔ریاستی سطح پر ریمیڈی سیویر کی فراہمی میں خصوصی رابطہ کار ی کیلئے عہدیدار کو مقرر کیا جائے۔
خانگی دواخانوں میں عوام کی زندگی سے کھلواڑ نہ کرنے کیلئے ان پر نظر رکھی جائے۔اس موقع پر ریاستی وزیر برائے سماجی فلاح و بہبودکوپولا ایشور نے کہا کہ ریمیڈی سیویر انجکشن اورادویات کی یومیہ درآمد اور انکے استعمال کی رپورٹ کو دواخانوں سے ضرور پیش کریں ۔
ٹسٹ کے ذیادہ سے ذیادہ کِٹ فراہم کی جائیں ۔آکسیجن کے سلنڈر کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔دواخانوں میں حسب ضرورت آلات کو ڈی ایم ایف ٹی سےمتعلقہ مالیہ سے خریدا جائے۔
اس موقع پر کریمنگر،جگتیال ، پیدا پلی،سرسلہ کے ضلع پریشد چیرپرسن وجیا، داوا وسنتا،پُٹا مدھو کر،اضلاع کے کلکٹر ششانکا،جی روی،ڈاکٹر سنگیتا ستیا نارائنا، ڈاکٹر سنجئے کمار،ایڈیشنل کلکٹرس اور اضلاع کے دواخانوں کے سپرینٹنڈنٹس ، اطباء اور دیگر نے شرکت کی۔
