کورونا سے متاثر خاتون کو آکسیجن نہ ملنے سے ایمبولینس میں ہی فوت۔

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد 24 اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ )
ملک اور ریاست میں دن بدن کورونا معاملات میں اضافہ اوردواخانوں میں آکسیجن کی قلت کے سبب اموات میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے وہیں حکومت آکسیجن کی قلت سے نمٹنے کے لئے جنگی خطوط پر اقدامات کررہی ہے لیکن ناکافی آکسیجن کی وجہ سے کورونا سے متاثر مریض موت کا شکار ہورہے ہیں

ایسے ہی ایک افسوسناک واقعہ میں سکندرآباد سیتا پھل منڈی سے تعلق رکھنے والی پشپا ولی نامی خاتون کی موت واقع ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر پشپا کوکسیجن کے لئے حیدرآباد کے چھ اسپتالوں کو لے جایا گیا آکسیجن نہ ملنے کی وجہہ سے اس خاتون کی موت ایمبولنس میں ہوگئی

پشپاولی کے بیٹی 48 انیتا کماری جو شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ بنگلورو میں مقیم تھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد علاج کے لئے 21 اپریل کو حیدرآباد پہنچی اور 22 اپریل کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ایمبولنس میں اسپتال لےجایا گیا

وہ کملا اسپتال ، یشودہ ، اومنی ، گلوبل اور نشترا اسپتالوں میں گئے لیکن انہیں آکسیجن کی کمی کی وجہہ سے شریک نہیں کیا گیا ۔ اس دوران انھیں پتہ چلا کہ ایل بی نگر کے قریب اوزون اسپتال میں آکسیجن اور بستر دستیاب ہیں۔ جب وہ وہاں پہنچے تو مریض کی جانچ کرتے ہوئے ڈاکٹرس نےانیتا کماری کو مردہ قرار دیا۔

متوفی خاتون کے افراد خاندان  نے الزام لگایا کہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہہ سے انکی بہن کی موت واقع ہوئی ہے