حیدرآباد30/اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
صدر ریاستی بی جے پی و رکن پارلیمنٹ بی سنجے حیدرآباد کے پارٹی آفیس میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے ریاست میں دو کروڑ سے زائد افراد کو مفت ویکسین دینے کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ ریاست کی عوام کو اس مسئلے پر بھی دھوکہ دے رہے ہے کیونکہ وزیر اعظم نریندرمودی نے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤکے اعلان سے قبل اس بات کا اعلان کر دیا تھا کہ ملک بھر میں 80 فیصد سے زائد افراد کو مرکزی حکومت کی جانب سے مفت ویکسین دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں کورونا سے ہونے والی اموات در حقیقت سرکاری قتل کے مترادف ہیں ۔انھوں نے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ اور وزیر صحت ای راجندر کی جانب سے ریاست میں کرونا کے علاج کو اطمینان بخش قرار دینے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کئی سرکاری داواخانوں میں آکسیجن بیڈس نہ ہونے کی شکایت وصول ہورہی ہیں
صدر ریاستی بی جے پی و رکن پارلیمنٹ بی سنجے نے بتایا کہ 30 اپریل سے مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کو 630 ٹن آکسیجن روزانہ سربراہ کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ یکم مئی سے ملک اور ریاست بھر میں 18 سال کی عمر والوں کو مفت ویکسین دینے کے انتظامات کئے جارہے ہیں
اس سلسلے میں آج سے اون لائن رجسٹرڈ کرنے کا آغاز کیا گیا ہے جو کرونا گورنمنٹ ان امنگ ویپ سائیڈ پر اپنا نام درج کیا جاسکتا ہے انہوں نے ریاست کی عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا ویکسین لیں اور بغیر ماسک کے استعمال کے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ریاستی صدر بی جے پی بنڈی سنجے کی اس پریس کانفرنس میں سدھاکر ریڈی رام چندر راو اور دیگر موجود تھے ۔