حیدرآباد۔29اپریل
(زین نیوزڈاٹ نیٹ)
پرانا شہر میں غنڈہ گردی کے واقعات میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہحے کہ غنڈہ عناصر اب معزز گھریلو خواتین پر بھی کھلے عام حملے کرنے لگے ہیں ۔اس طرح کا واقعہ انجن باو¿لی میں پیش آیا
جہاں 50سالہ روزہ دار خاتون تسنیم فاطمہ ساکن چندرائن گٹہ نے آج فلک نما پولیس اسٹیشن میں اس بات کی شکایت درج کروائی کہ انجن باو¿لی کی رہنے والی مقامی خاتون شہناز جو چٹ فنڈ کا کاروبار کرتی ہے اپنی چٹھی کی رقم کے حصول کےلئے پہنچی اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کررہی تھی کہ دونوں خواتین میں بحث و تکرار ہوگئی
جسکے بعد شہناز نے فون کرتے ہو ئے ایک شخص کو طلب کرلیا جسکی شکیل پنجہ شاہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے اور شکیل نے آتے ہی تسنیم فاطمہ کو گالی گلوج شروع کردیا اور پھر اچانک روزہ دار خاتون کو تھپڑ رسید کرنے لگا ۔
مزاحمت کرنے پر اس نے خاتون کے بھائی مصطفی علی پر بھی حملہ کردیا ۔اس خصوص میں تسنیم فاطمہ نے وہاں موجود میڈیا کے روبرو زار و قطار روتے ہوئے اپنی بپتا سنائی ۔
پولیس فلک نما نے مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا جبکہ حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔