حیدرآباد:یکم؍مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ریاستی وزیر صحت تلنگانہ مسٹر ایٹالہ راجندر کے خلاف اراضی قبضے کے الزامات نے ریاست میں ہلچل مچادی تھی ۔کسانوں کی جانب سے شکایت کے بعد وزیر اعلی کے سی آر نے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا جس پر تیز ی کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں
وزیر اعلیٰ کی جانب سے تحقیقات کے حکم کے بعد یہ قیاس کیا جار ہا تھا کہ وزیر صحت ایٹالہ راجندرکو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

وزیر صحت ایٹالہ راجند کے خلاف تحقیقات کے حکم کے بعد ایک اور جھٹکہ لگا ۔گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلسائی سوندرا راجن نے وزرات صحت و خاندانی بہبود کا قلمدان ایٹالہ راجندر سے حاصل کرتے ہوئے اسے فوری اثر کے ساتھ وزیر اعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے حوالہ کیا اور
اس سلسلہ میں باضابط احکامات بھی جاری کردئیے
اس طرح وزیر صحت ایٹالہ راجندر ریاستی کابینہ میں بے قلمدان کی وزیر کی حیثیت سے شامل ہیں جو مکمن ہے جو کسی بھی وقت اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گے
وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گورنر سے وزارتی عہدوں کو ان کے منتقل کرنے کے لئےگورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلسائی سوندرا راجن سے سفارش کی تھی جس کو گورنر منظور کردیاگیا ہے