گجرات کے بھروچ ہاسپٹل میں آگ لگنے کا واقعہ۔25 افراد جاں بحق

تازہ خبر قومی

احمد آباد:یکم؍مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
گجرات کے بھروچ میں گزشتہ شب ایک ویلفیر ہاسپٹل کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ ( آئی سی یو) میں آگ لگنے سے کم از کم 25 افراد جان بحق ہوگئے ۔
مرنے والوں میں سے ایک مشہور عالم دین مولانا غلام حمد وستانوی صاحب کے چچا زاد بھائی حاجی ابراہیم آدم زندیرا کےعلاوہ فوت ہونے والوں میں ہاسپٹل کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔

حادثہ کے بعد بتایا جات اہے کہ اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ یہ ہاسپٹل ایک مسلم ٹرسٹ چلاتا ہےجہاں شریک ہونے ولالے تمام مریض مسلمان ہی تھے

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بھروچ۔ جمبوسار بائی پاس روڈ پر واقع پٹیل ویلفیئر اسپتال میں پیش آیا۔ آدھی رات کے بعد تقریباً رات ساڑھے بارہ بجے اس کے دو آئی سی یو میں سے ایک یونٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر حرکت میں آگئی۔ بہت سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔ ان میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ بہت زیادہ افراتفری مچی ہوئی ہے

آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے ممکن ہے کہ یہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ پیش آیا ہوگا ۔دواخانے میں کام کرنے والے ایک شخص بتایاکہ تقریباً پچیس نعشیں نکالی گئیں ہیں۔ کچھ مریضوں کی موت منتقلی کے دوران ہوئی ہوگی۔