حیدرآباد ۔یکم ؍مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
سینئر کانگریس لیڈر و رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر ٹی۔ جیون ریڈی نے کہا کہ ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کی عوامی شہرت کے سی آر کو برداشت ہونہیں پارہی تھی ، جس کی وجہ سے انہوں نے ان کے خلاف ایک سازش کے تحت کاروائی کا حکم دیا ہے ،
آج یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر جیون ریڈی نے الزام لگا یا کہ اپنے فرزند اور وزیر بلدی نظم نسق مسٹر کے ٹی رامارائو کو چیف منسٹر بنانے کے لئے کے سی آر نے ایٹالہ راجندر کو قربانی کا بکرا بنایا ہے ،
انھوں نے کہا کہ کے سی آر پارٹی میں سوال کرنے والوں کو رکھنا پسند نہیں کرتے اس کے انہوں نے ان کے خلاف ایک سازش رچی ہے ،
مسٹر جیون ریڈی نے بتایا کہ وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش رائو کے بشمول ایٹالہ راجندر شروع سے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر رائو کے ساتھ رہے ہیں ، مگر کے سی آر عمدا ً انہیں باہر کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مسٹر ایٹالہ راجندر خود کی کوششوں سے اس مقام تک ترقی کی ہے ۔مسٹر جیون ریڈی نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ایراویلی میں چیف منسٹر کے فارم ہائوز کے لئے کیا زمینات نہیں چھین لئے گئے تھے؟
دھرنی پوٹل نے چیف منسٹر کی زمینات کا اتہ پتہ تک نہیں ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ تحقیقات ایٹالہ راجندر کے خلاف نہیں بلکہ کے سی آر کے خاندان کے ارکان کے خلاف کرنے کا مطالبہ کیا کے ٹی آر اور جی سنتوش کمار کی جائیدادوں پر بھی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا اور ریمارک کیا کہ کے سی آر سیاسی مشکلات سے بچنے کے لئے ایٹالہ راجندر کے پیروں میں بیڑیاں ڈالنے کی سونچ رہے ہیں ۔

انھوں نے برہمی کے انداز میں کہاکہ تحقیقاتی عہدیدار رپورٹس کو حکومت کے بجائے پہلے اپنے ہمنوا میڈیا کو دے رہے ہیں۔ جنواڑہ میں کے ٹی رامارائو کے فارم ہائوز کے زمینات کے لئے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا اور چیلنج کیا کہ اگر ریا ستی حکومت اتنا دم ہے تو وہ وزیر لیبر مسٹر سی ایچ ملا ریڈی کے زمینات کے کاروبار کی تحقیقات کروائیں ۔
انھوں نے برہمی طاہر کی کہ رکن اسمبلی مسٹر متی ریڈی کی جانب سے تالاب کی زمین کے قبضہ کے باوجود حکومت اس کو سنجید گی سے نہیں لیا ، اسی طرح رکن اسمبلی مہی پال ریڈی کی جانب سے زمینات پر قبضوں کے باوجود حکومت خاموش تماشائی کا رول ادا کرتی رہی ۔ مسٹر جیون ریڈی نے زور دے کر کہا کہ سرکاری زمینات کو پٹہ کی زمینات تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
انھوں نے بتا یا کہ مسٹر ایٹالہ راجندر نے برسرے عام واضح طور پر کہا کہ ایک انچ زمین پر بھی قبضہ ہوا ہے تو وہ تحقیقات کے تیار ہیں ۔ مسٹر جیون ریڈی نے مزید کہا کہ مسٹر ایٹالہ راجندر عہدوں کے پیچھے بھاگنے والے انسان نہیں ہیں ۔
وہ ایک ایسے فرد ہیں جنہوں نے ازخود حکومت کی ناکامیوں پر سوال کھڑے کئے تھے ۔ وہ عوام کی آواز بھی ہیں ۔ چونکہ مسٹر ایٹالہ راجندرکا جہد کار تلنگانہ سے تعلق ہے اس لئے وہ جدو جہد کررہے ہیں جبکہ سنہرے تلنگانہ بیچ سے تعلق رکھنے والے کے سی آر کی مدا ح سرائی میں مصروف ہیں ۔