حیدرآباد:4؍مئی
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
گھریلوتنازعات اور معاشی پریشانیوں سے تنگ ابھیلاش نامی کانسٹبل نے خودکشی کرلی یہ واقعہ ملک پولیس اسٹیشن کے حدود موشی رام باغ علاقے میں پیش آیا ۔
تفصیلات کے مطابق مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دینے والا ابھیلاش موسی رام باغ علاقہ میں قیام پذیر ہے بتایا جاتا ہے دو دن قبل بیوی اور بچوںکو کوداڑ میں اپنے سسرال چھوڑ آیا تھا۔
تاہم گذشتہ رات اپنے رہائشی کمر ے میں جاکر اندر سے بند کرلیا افرا د خاندان کو شبہ ہوا تو دروازے توڑ کر دیکھنے پر ابھیلاش کی نعش خون میں لت پت پائی گئی۔
افراد خاندان کی اطلاع پر پولیس نے مقام واردات پہنچ کر معائنہ کیا پولیس کے مطابق متوفی کانسٹبل نے تیز دھار چاقوسے اپنے ہاتھ کی رگیں اور گلہ کاٹ لیں ۔
پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کی غر ض سے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا
