حیدرآباد14؍مئی
(زین نیوز)
فرقہ پرستوں کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کی دل آزاری اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی ایک مشغلہ سابن گیا ہے جو آئے دن اسلام کی توہین کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں
یہ سب کچھ قانون نافذ کر نے والی ایجنسیوں کی لاپرواہی کانتیجہ ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہورہے ہیں جوشرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی اور قرار واقعی سزادلانے میں ناکام ہورہی ہیں یہ عناصر مسلمانوں کے صبر کو کمزوری سمجھنے لگے ہیں ورنہ مٹھی عناصر کی ہمت کہ وہ ایسی جرت کرے۔ایسا کرتے ہوئے یہ عناصر جہاں پر امن فضاکو مکدر کررہےہیں وہیں نظم وقانون کو بھی چیلنج کررہے ہیں۔
ایساہی ایک واقعہ تلنگانہ ریاست کے نظام آباد ضلع میں بھیمگل منڈل کے جگریال موضع میں پیش آیا جہاں شرپسند سنجیو نامی نوجوان نے مقدس کعبۃاللہ کی بے حرمتی کرتے ہوئے ( نعوذ باللہ) ہندوں کے بھگوان شنکر کی تصویرکو بیٹھا کر قابل اعتراض انداز کی ایک تصویر کو پوسٹ کرکے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیا ہے۔
اس شرپسند نے قابل اعتراض پوسٹ کواپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر بھی رکھا اور واٹس ایپ گرو پ میں اس کوشیئر بھی کیا۔جوں ہی یہ تصویرسوشیل میڈیا میں وائر ل ہوئی دیکھتے ہی دیکھتے اس کی اطلاع بھیمگل ،بابا پور اور اس کے اطراف واکناف کے علاقوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی غم و غصہ کا شکار ناراض اور برہم مسلم نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جذبات میں آکر احتجاج کرتے ہوئے خاطی کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا کی مانگ کولیکر پولیس اسٹیشن پہنچے اورخاطی کوان کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا

صد ر تنظیم المساجد بھیمگل محمد مشتاق حسین کاغذی‘ بابا پور صدر محمدعتیق کی قیادت میں ایک وفد بابا پور او ر بھیمگل کے ذمہ دار پولیس اسٹیشن بھیمگل پہنچ کر سرکل انسپکٹر سریناتھ ریڈی کو تحریری شکایت حوالہ کرتےہو ئے مطالبہ کیا کہ خاطی سنجیو کی
فوری گرفتارکرکے اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے۔
اس موقع پر انھوں نے کہاکہ ملک اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اسے میں کچھ فرقہ پرست عناصر ماحول کو مکدر کر نے کی کوشش کررہے ہیں اسی طرح کی حرکت کرنے والوں کے خلاف پولیس کو سخت کارروائی کرنا چاہےانھوں نے مسلم نوجوانوں سے صبر وتحمل سے کام لینے کی تلقین کی۔
یہ بھی پرھیں : بل گیٹس پر ویکسین کے فارمولے کو روکنے کا الزام ۔ پوری دنیا میں تنقیدیں جاری

اس موقع پر سرپنچ محمد عتیق‘ محمد عبدالمعز کو آپشن ممبر‘ یم پی ٹی سی سرجیل‘ طاہر حسین‘ محمد کلیم ‘ عبدالرحیم‘ محمد جاوید حافظ محمدجلال الدین‘ حافظ محسن‘ محمد عبدالمصور‘ اختر حسین‘اور دیگرموجودتھے
سرکل انسکٹر مسٹر سریناتھ ریڈی نے خاطی سنجیو کےخلاف کارروا ئی کرنے کا مسلم کمیٹی کے ذمہ داران کو تیقن دیا
ایک طرف مسلمانوں نے کووڈ -19وباء کے پیش نظر حکومت کے احکامات اور گائیڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے عیدالفطر انہتائی سادگی سے منائی تودوسری جانب شرپسندوں نے مسلمانوں کو مشعل کرتے ہوۓ پرامن ماحول مکدر کر نے کی کوشیش کررہے ہیں