مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا

بین الریاستی تازہ خبر

عیدالفطر کے موقع پر برادران وطن کے ساتھ خوشیوں کا اشتراک
رپورتاژقلم : عبدالقیوم شاکر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نظام آباد 9505057866
مذہب اسلام کی عظیم تر تعلیمات میں برادران وطن کے دلوں میں پاے جانے والے شکوک وشبہات کو دور کرکے مذہب کی بہترین تعلیمات واحکامات سے دیگر اقوام وملل کو واقف کرانا ہے اس حوالہ سے ملک میں بہت ساری مسلم تنظیمیں اور جماعتیں کام کرتی آرہی ہیں جس کے اچھے اور بہتر نتائج برآمد بھی ہورہے ہیں

لیکن حالات اور موقع کی مناسبت سے جو کام اور جو قدم جمعیۃ علماء اٹھاتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے سماج اور معاشرہ میں اکابرین کی یہ جماعت جس نہج پریہ کام انجام دیتی ہے اس کے اثرات الحمد للہ دوراوردیر تک انسانی ذہنوں پر تادیر قائم اور باقی رہتے ہیں اسلام کی سچی اور صاف ستھری تعلیمات سے برادران وطن کو واقف کرانا اور موجودہ وبای بیماری کی وجہ سے جو دوریاں آپس میں پای جارہی ہیں

جس کے کئ ایک واقعات سال گذشتہ ملک بھر میں دیکھنے کو ملے ہیں ایسے پرآشوب دور میں مسلمانوں کا اپنے اخلاق و کردار سے سدباب کرنا بہت ضروری ہوتا جارہا ہے چنانچہ اسی ضرورت کے پیش نظر جمعیۃ علماء کے ذمہ داران نے عید الفطر کے موقع پر پولیس انتظامیہ کے لےء شیر خرما اورپانی پلانے کا اہتمام کیا

اس موقع پر مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمیعۃ علماء نظام آباد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اسلام نے اخوت وبھای چارہ کی اہمیت وضرورت پر کافی زوردیا ہے اور حقیت میں پوری دنیا میں اگرکسی مذہب نے اپنی تعلیمات واخلاق کالوہا منوایا اور دنیا والوں نےاس کو قبول کیاہے تو وہ مذہب اسلام ہی ہے اسلام کے پیغام امن ومحبت کاسندیش دینے کےلئےہم نے ڈیوٹی پر موجود شہر کے مختلف چوراہوں اور چوکیوں پر پہرہ داری کرنے والے برادران وطن پولیس عملہ کو شیر خرمااورپانی پلا کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا

 

یہ بھی پڑھیں :  کعبۃ اللہ کی بے حرمتی عیدالفطر کے موقع پر ماحول مکد ر کرنے کی کوشش

:

 

اسی کے ساتھ ساتھ عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں بناکسی سخت ضرورت کے سڑکوں یاگلیوں میں گھومنے سے احتراز کریں اور کورونا وائریس سے حفاظت کے لئےدیےگئے گائیڈلائنس اور ہدایات پر عمل آوری کرتے ہوے محکمہ پولیس کا تعاون کریں

اس موقع پر مفتی عبدالمبین قاسمی حافظ ندیم حافظ عرفان محمد اویس شمس الدین ایم بی ایم محمد وسیم الدین ریحان ال سعید ٹریڈرس وسیم احمد خان سکریٹری جمیعۃ علماء موجود تھے

تمام ہی جمعیۃ علماء نظام آباد کے اراکین مولانا سید سمیع اللہ عنایت علی افروز نصیر الدین لکچرار مولنااسماعیل عارفی محمد افضل الدین نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیابرادران وطن نے عید کے موقع کئے گئے اس اقدام پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوے سب کو عید کی مبارکباددی