حیدرآباد:17؍مئی
(زین نیوز)
حیدرآباد کے سرور نگر وکاس نگر کی رہنے والی ایک سوسالہ معمر خاتون نے جس نے اپنی زندگی کی سنچری مکمل کی ہے اس نے جان لیوا کورونا بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے ۔اس ضعیف خاتون کا نام اندلماں ہے۔
عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بڑی عمر کے افراد کے لیے شدید مہلک ثابت ہو رہی ہے اس تناظر میں حیدرآباد کی سوسالہ ایک معمر خاتون نے کورونا کو شکست دیکر دوسروں کے لئے ایک مثا ل بنی ہیں اور اس خاتون کے صحت یاب ہونے کے بعد دوسرے کورونا سے متاثر مریضوں کو بھی حوصلہ مل رہا ہے
حیدرآباد میں رہنے والی معمر خاتون کی نواسی جو مہاراشٹرا میں رہتی ہے اسکے شوہر کے کورونا انفیکشن سے متاثر ہونے پر حیدرآباد لاکر یہاں علاج کروایا گیا
اسی دورا ن اندلماں بھی کورونا انفیکشن کا شکار ہوگئی۔کورونا سےمتاثر ہونے کے بعد وہ یہ جان کر بھی باکل خوفزدہ نہیں ہوئی اس معمر خاتون کو صرف سماعت کا مسلۂ ہےبی پی‘ شوگر‘ کی کوئی بیماری نہیں ہے اپنے کمرے میں آئسولیشن میں رہتے ہوئے اس نے کورونا کا مقابلہ کیا۔
ہمت کے ساتھ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق ادوایات کا استعمال کرتے ہوئے کورونا کو شکست دی اور تندرست ہوگی اور دوران علا ج اس نےہمت سے کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے افراد خاندان کو ذہنی استحکام پہنچایا۔
اس طرح سوسال کی عمر میں کورونا سے صحتیاب ہونے پر پڑوسیوں کی جانب سے اندلماں کی ستائش کی جارہی ہےاور کورونا سے متاثر ہونے والوں کے لئے ایک مثال کے طو ر پیش کیاجار ہے