بیک وقت دو بہنوں سے شادی۔دولہے پر مقدمہ درج

بین الریاستی تازہ خبر

بنگلور:17؍مئی
(زین نیوز )
ڈرامائی انداز میںبیک وقت دولہے سے دو بہنوں کی شادی کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جو کسی فلمی سین سے کم نہیں تھا اور ایسے مناظر صرف فلموں میں دیکھنے کو ملتے ہیں ایسے واقعات حقیقی زندگی میں شاذ و نادرپیش آتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ کرناٹک ریاست کے ضلع کولار کے مولاباگیلومنڈل کے پیگا مڑگو موضع میں پیش آیا جہاں ایک بڑی بہن نے اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ شادی کرنے کے لئے اپنےمنگیتر کوشاد ی کے لئے راضی کرالیا ۔

کرناٹک ریاست کے ضلع کولار کے مولاباگیلومنڈل کے پیگا مڑگو موضع تعلق رکھنے والے کسان جوڑے رانیما اور ناگاراج اپا کو دوبیٹیاں ‘ بڑی سپریہ اور چھوٹی للیتا ہے جس میں للیتا پیدائشی طور پر گونگی او ربہری ہے ۔

تاہم حالیہ دنوں بڑی بہن سپریہ کی شادی اُوما پتی نامی نوجوان سے طئے ہوئی تھی جس کے بعد بڑی بہن سپریہ اپنی چھوٹی بہن کی شادی کو لیکر کافی فکرمندتھی،وہ اپنی چھوٹی بہن سے کافی محبت کرتی تھی

 

یہ بھی پڑھیں لاک ڈاون میں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں

سپریہ کی شادی7مئی کو شادی طئے پائی تھی ۔ عین شادی وقت رسومات انجام دہی اور پھروں سے قبل سپریہ نے اپنے منگیتر سے چھوٹی بہن للیتا سے شادی کرنے کے لئے اصرار کیا اور اسکے ساتھ شادی کروانے پر بضد رہی دیگر صورت خود کے شادی سے انکار کردیاجس کے بعد دولہے اُوماپتی نےدونوں بہنوں کو ایک ہی منڈپ میں ایک ساتھ منگل سوتر باند ھ کر شادی کرلی۔

دو دلہنوں کے درمیان ایک دولہے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشیل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد آج یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔ وہیں شادی میں سب سے دلچسپ موڑ اس وقت آیا کہ چھوٹی بہن للیتا نابالغ ہے جس کے ابھی18؍سال مکمل نہیں ہوئے ہیں جس کی اطلاع محکمہ فلاح وبہبود اطفال کو پہنچی

۔جس پر محکمہ فلاح و بہبود اطفال کے عہدیداروں اور پولیس نےیہ جاننے کے بعد کہ دلہن کی عمر ابھی 18 سال نہیں ہوئے ہیں۔ دولہے سمیت دیگر سات افراد پر مقدمہ درج کرلیا

،