”تاریخ دکن ”ماہنامہ میگزین کی خالد رسول خان کے ہاتھوں رسم اجرائی

بین الریاستی تازہ خبر

ڈاکٹر سیدحبیب امام قادری کی ادارت میں حیدرآباد سے شائع ہونے والا معیاری ماہنامہ

حیدرآباد:20مئی
(زین نیوز )
دکن شروع سے ہی امن اورانسانیت کا گہوارہ رہا ہے۔ اس کی فضائوں میں تہذیب وتمدن اورثقافت کا مہتاب ہمیشہ اپنی روشنی سے سب کوشرابورکرتا رہا ہے۔دکن کی سب سے بڑی حقیقت ہے کہ یہاں تمام مذاہب کے ساتھ مختلف ثقافتوں کی ایک دنیا آباد ہے۔

اس احساس کااظہارکرتے ہوئے آج یہاں اردو کے ماہنامہ میگزین ”تاریخ ِ دکن ” کے اجراء کی تقریب میں کل ہندمسلم سنگم کے صدرجناب خالدرسول خان کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ دیرآیددرست آیدتا ہم یہ ایک مستحسن قدم ہے جودکن کی قدیم وجدید دورکی تاریخ کے سنہرے دور کوعام کرنے کی کوشش کریں گا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ رسالہ ملت کی فکرواقدار کی نمائندگی کرتے ہوئے سماجی ‘ ثقافتی اورنظریاتی مکالمہ کے ایک نئے دور کانقیب ہوگا۔میگزین کے ایڈیٹرڈاکٹرسیدحبیب امام قادری نے کہاکہ میگزین شائع کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سماج کے پسماندہ طبقات کے متعلق ہندوستان میں پائی جانے والی سماجی ومعاشی نامواریوں پرایک تحقیقی کام ہوسکیں۔ ہندوستان میں اقلیتوں کے مسائل پرچل رہی بحث پرمثبت نتائج نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

سماج کے باشعورطبقہ کے سنجیدہ تعاون سے یہ رسالہ مختلف موضوعات پرنتیجہ خیزتبادلہی خیال کا وسیلہ بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں اردوریسرچ اسکالر’دوست احباب میراساتھ دیا اورآج یہ میگزین آپ کے سامنے شائع ہورہی ہے۔

 

اس موقع پر مسرس عمرباجازہ حالمقیم کینڈا ‘ فیصل باجازہ حالمقیم کینڈا اورسیدمعزالدین قادری المعروف نعمان قادری مشائخ بالاپوراوردیگرموجودتھے۔میگزین کی اجرائی کے موقع پر ڈاکٹرمحمدغوث ‘ڈائرکٹر’ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی نے مبارکباددیتے ہوئے سماج کے اہم موضوعات کوسامنے لانے کے لیے اس کی سراہنا کی۔

 

یہ بھی پڑھیں آسٹریلین شہری نے چور کو مار کر 15 سال تک لاش کو گھر پر چھپائے رکھا

 

اس رسالے کے مندرجات قاری کی توقع کے عین مطابق سماجی وسماجی ‘تحقیق وتنقید کے مضامین کااحاطہ کرتے ہیں ۔قدیم تاریخ دکن ‘ثقافت’تہذیب وتمدن کے مختلف پہلوئوںپرسیرحاصل بحث ہوگی۔ڈاکٹرمختاراحمدفردین صدرآل انڈیا اردوماس سوسائٹی فارپیس نے مبارکبادی کے پیام میں کہاکہ دنیا میں بہت سی میگزین اوراخبارات منظرعام پرآتے ہیں لیکن تسلسل باقی نہ رکھ پانے کی وجہ سے اتنی جلدی منظرنامہ سے غائب ہوجاتے ہیں یہاں ہم میگزین کی جاری رہنے کی دعامانگتے ہیں ۔

محمدآصف نے کہاکہ ہردومیں پرنٹ میڈیا کی اپنی ایک اہمیت وافادیت رہی ہے اوررہتی دنیا تک رہے گی۔محسن خان صحافی نے کہاکہ تاریخ دکن درحقیقت ارض دکن کے شعرائے کرام اورادبا کے ساتھ تحقیق کے طالب علموں کے لیے راستہ ہموار کریں گا۔