چھتیس گڑھ میں ضلع کلکٹر عہدہ سے برخوا ست

تازہ خبر قومی

نوجوان کے ساتھ سڑک چھاپ فرہادی کی طر ح رویہ اپنانے کا شاخسانہ
راۓ پور:23؍مئی
(زین نیوز)
وزیر اعلی چھتیس گڑھ بھوپش بھاگیل نے کلکٹرضلع سورج پور رنبیر شرما کو فوری اثر کیساتھ ان کے عہدہ سےہٹانے کی ہدایت دی چیف منسٹر نےٹویٹ کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ سورج پورکلکٹر رنبیر شرما کی ایک نوجوان کے ساتھ بد سلوکی کا معاملہ ان کےعلم میں آیا ہے۔یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت حرکت ہے ایسے کسی بھی اقدام کو چھتیس گڑھ میں برداشت نہیں کیا جائے گا

 

… قبل ازیں چھتیس گڑھ ریاست میں ضلع کلکٹر نے ایک نوجوان کوتھپڑرسید کیاتھا جو ہفتہ کے روز ریاست بھرمیں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان ادویات کی خریدی کے لۓ نکلا کہ اس کو تھپڑ رسید کرنے کے علاوہ ضلع کلکٹر نے پولیس ملازمین کو بھی اسے مارنے اور اس کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دیاتھا۔

یہ پوری حرکت سوشل میڈیا پر ویڈیوکی شکل وائرل ہوئی تھی۔جس کے بعد ہر خاص وعام کلکٹرپر تنقیدوں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ جب پولیس نے ماسک لگاۓ ہوۓایک نوجوان کو روکا تو وہ کلکٹر کو کاغذ اور موبائل فون پر کچھ دکھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ وائرل ویڈیو میں ، ضلع کلکٹر رنبیر شرما نےنوجوانوں کو اس کاسیل فون دینے کی ہدایت دی جوں ہی یہ نوجوان اپناسیل دیا اس کو لیکر زمین پر مار کر توڑتے ہوئے دکھائی دۓ نوجوان کی جانب سے باہر نکلنے کی وجہ بتانے پرضلع کلکٹر نے سننے سے انکار کردیا۔

 

یہ بھی پڑھیں بلاضـــــرورت گھروں سے باہر نکلنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی گاڑیــــاں ضبـــــــط

 

اسی دوران وہاں پہنچنے والے پولیس ملازمین کو کلکٹر نے نوجوان کو مارنے کی ہدایت بھی دی۔ویڈیو کے اختتام پرضلع کلکٹر کو پولیس کو نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بھی سنا گیا۔کلکٹر کے حکم پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 279 کے تحت ایک مقدمہ درج رجسٹر کیا۔

یہ دفعہ پولیس کی جانب سے موٹر گاڑی کو روکنے پر تیز رفتاری سے آگے چلانے سے تعلق رکھتی ہے۔اس واقعہ کی ویڈیو کسی نے بنائی تھی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تاہم اس کے بعد سے کلکٹر نے اپنے برتاؤ پر معذرت کرلی ہے۔کلکٹر رنبیر شرما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ میں ایک شخص کو تھپڑرسید کررہاہوں جو لاک ڈاؤن کے دوران باہرآیاتھا۔

 

میں اپنے سلوک پر دل سے معافی چاہتا ہوں اس نوجوان کی بے عزتی کرنے کا میرا کوئی مقصد نہیں تھا۔ معلومات کے مطابق نوجوان کی شناخت 23 سالہ امان متل کے طورپرکی گئ ہےجو اپنی دادی کے لئے کھانا پہنچانے اسپتال سے واپس آرہا تھا جہاں اس کی نانی کو کوڈ کے علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ جب اس کو روکا گیا تو اس نے گشت کرنے والی ٹیم کو کیا دستاویزات دکھاۓ

۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف ایپیڈیمیک ایکٹ کے تحت روکنے کے لئے کہا جانے کے باوجود انتہائی تیزرفتاری کے لئے ایف آئی آر درج کی گئی ہے انٹر اسٹیٹ کونسل سکریٹریٹ کے سکریٹری ، سنجیو گپتا نے اس واقعہ اور وائرل ویڈیو پر اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کلکٹر کا یہ عمل قابل مذمت ہے جو ایک "آئی اے ایس آفیسر کوزیب نہیں دیتی”۔

انھوں نے کہا کہ اس معاملہ کو چھتیس گڑھ کے چیف سکریٹری کے پاس بھی انہوں نے اٹھایا گیا ہے۔اس واقعہ کے بعد آئی اے ایس ایسوسی ایشن نے ضلع سورج پور کے کلکٹر رنبیر شرما کے رویہ کی مذمت کی ہے۔۔ آئی اے ایس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم کلکٹر سورج پور کے طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے اور خدمت اور تہذیب کے بنیادی اصولوں کے خلاف بھی ہے۔ اس کیس کے بارے میں ضلع سورج پور میں پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ اس نوجوان کی شناخت 23؍سالہ ‘امان متل کے طورپرکی گئ ہے جس کے خلاف لاک ڈاؤن کی مبینہ خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔