بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی ۔ گاڑیاں ضبط

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:23؍مئی
(زین نیوز)

تلنگانہ میں جاری لاک ڈاون پرسختی سے عمل آوری کے لئے پولیس کی جانب سے یقینی بنایا جار ہا ہے ۔ گذشتہ دو دنوں سے ضلع جگتیا ل کے تمام منڈلوں میں پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جارہی ہے بلاضرورت ‘ گھروں سے باہر نکلنے والوں کے خلاف کارروائی انجام دیتے ہوئے گاڑیاں ضبط کرکے کیانٹر گاڑیوں کے ذریعہ پولیس اسٹیشن منتقل کی جارہی ہیں

ضلع یس پی جگتیال مسز سندھو شرما وقتافوقتاً ضلع کے ڈیویژن اور منڈل کا دورہ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں ۔انھوں نے آج جگتیال نیو بس اسٹانڈ پر میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے عوا م سے خواہش کی ہے کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئےحکومت کی جانب سے جاری کردہ کوویڈ گائیڈ لائن کی پابندی کریں ۔ بلاضرورت ‘ گھروں سے باہر نکلنے سے احتراز برتئیں دیگر صورت کارروائی کا سامنا کریں ۔ضلع جگتیال مستقر کے علاوہ تما م منڈلوں میں مختلف چوراہوں پر بارییگیڈس لگائے گئے ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

یس پی سندھو شرما نے عوام کو انتباہ دیا کہ غیر ضروری سڑکوں پر نکلنے والی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا تاحال 715 گاڑیاں ضبط کی گئ تھیں جن میں 755 گاڑیاں گزشتہ دن ضبط کئی تھیں اور آج 158 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں ‘ پہلے جو گاڑیاں ضبط کی گئیں تھیں وہ واپس کردی گئیں ہیں ابتک لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر 3963 افراد پر مقدمات درج کئے گئے‘۔

انھو ں نے کہاکہ لاک ڈوان کے دوران اشیائے ضروریہ کی خریدی کے لئے صبح 6 بجے سے 10 بجے تک چھوٹ کی گئی عوام اسی اوقات میں اپنے قریبی دکانات سے ا کی خریداری کرلیں۔10؍بجے کے بعد صر ف میڈیکل ایمرجنسی والوں کو ہی چھوٹ دی جائیگی

 

اسی طرح 23؍مئی سے صبح 10؍ بجے تا رات 9 بجے کسی بھی قسم کے سامان کی گاڑیوں کواجازت نہیں ہوگی دوسرے دن رات9؍بجے تا صبح8بجے تک صرف سامان کی گاڑیوں کی آمدو رفت اورلوڈنگ کی اجازت ہوگی۔لا ک ڈاون کے دوران صرف آکسیجن ٹینکر ، طبی سامان کی نقل و حمل کی گاڑیاں اور اناج کی نقل و حمل کی گاڑیاں ہی اجازت رہی گی

انھوں نےکہا کہ یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ عوام عین وقت پر گھروں سے نکل کر افراتفری مچارہے ہیں جسکی وجہ ٹرافک میں خلل پیدا ہورہا ہے جسکی وجہ کوڈ پھیلنے کا اندیشہ زیادہ ہے۔ایس پ نے کہاکہ ضلع کی عوام باشعور ہیں لہذا کوڈ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پولیس کا بھرپور تعاون کریں۔

لاک ڈاؤن کے چھوٹ کے اوقات میں بھی پولیس عہدیدار صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیںغیر ضروری سڑکوں پر گھومتے ہوئے نظر آنے والوں کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے گاڑیوں کو ضبط کیاجائے گا اور گاڑیوں کو عدالت کے حوالے کردیا جائے گا

اس موقع پرضلع ایس پی کے ہمرا ہ ایڈیشنل ایس پی سریش کمار ‘ ڈی ایس پی وینکٹ رمنا‘اے آر ڈی ایس پی پرتاپ‘ٹاون سی آئی جگدیش ریڈی ‘آے آر ایس ائی نوین کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے